خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 750 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 750

خطبات طاہر جلد 17 750 خطبہ جمعہ 30اکتوبر 1998ء توفیق ہوگی میں ضرور خود یہ مسجد د یکھنے جاؤں گا کیونکہ مجھے بھی بہت شوق ہے۔اس درمیانی عرصہ میں جا کر دیکھتا رہا ہوں اور موقع پر ہدایات بھی دیتا رہا ہوں کس چیز کو کس طرح کیا جائے۔کلھم جو بھی خرچ اٹھنا تھا اس کا اندازہ تھا میں لاکھ گلڈرز (Guilders) اور عملاً جو کام ہوا ہے یہ سات لاکھ گلڈرز (Guilders) میں ہوا ہے۔تو ساٹھ فیصد جو بچت ہے یہ بچت حسب سابق جماعت نے خدمت خلق اور وقار عمل کے ذریعہ کی ہے۔یہ وہ حساب کے کھاتے ہیں جو خدا کے حضور تو ہمیشہ محفوظ رہیں گے لیکن دُنیا کے حساب میں یہ لکھے نہیں جاتے تو عملاً یہ میں لاکھ گلڈرز (Guilders) کی تعمیر ہے جس کو خدا تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی کہ ہم نے سات لاکھ تک مکمل کر لیا۔اب جماعت احمدیہ فرانس: جماعت احمدیہ فرانس کا یہ تبلیغی مرکز ، وہ عمارت جو خریدی گئی ہے یہ پہلے ایک کارخانہ ہوا کرتا تھا۔اس کو مختلف تبدیلیوں کے بعد مرکز کے طور پر چنا گیا کیونکہ اس کے ساتھ جو عمارت تھی وہ کافی وسیع تھی اور اس میں گنجائش تھی کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وہاں جب تک با قاعدہ الگ مسجد بنانے کی توفیق نہ ملے وہیں مسجد کی ساری ضرورتیں پوری ہو جائیں۔چنانچہ اس کے ہال کے اندر قبلہ رخ مسجد کا انتظام کیا گیا۔نیچے خواتین کے لئے بھی مسجد کا انتظام کیا گیا۔ساتھ ملحقہ عمارتوں میں نمائش وغیرہ ، بہت سی چیزیں ایسی تھیں سٹوڈیو بنا تھا، لائبریری بنی تھی وہ وقتی ضرورتیں پوری کی جاتی رہیں لیکن مشکل یہ تھی کہ کونسل کے ہاں بطور مسجد اس کا اندراج نہیں تھا اور چونکہ نمازی عام دنوں میں بھی اور خصوصاً جمعہ پہ بکثرت آتے تھے اس لئے یہ تلوارسر پر لٹکی رہتی تھی کہ اگر کونسل چاہتی تو اعتراض کرتی کہ جگہ کسی اور مقصد کے لئے تھی۔لی آپ نے کسی اور مقصد کی خاطر تھی یعنی تھی بھی اور مقصد کی جگہ، لی بھی آپ نے اور مقصد کے لئے تھی۔اس میں آپ نے مستقل نمازوں کا مرکز بنالیا ہے۔چونکہ فرانس میں بہت سی ایسی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں جو بنیاد پرست مسلمانوں کی طرف سے ، آگ لگانے کے، دہشت گردی کے واقعات اس لئے اس طرف بھی نظر رہی ہے ان اداروں کی کہ کہیں یہ بھی اسی قسم کے لوگ تو نہیں۔پھر ہمیں یہ بھی مشکل پیش آتی رہی کہ بعض دفعہ تبلیغ کی خاطر مختلف لوگوں کو دعوتیں دی جاتیں۔کوئی الجیریا کا کوئی مرا کو کا، غرض یہ کہ مختلف وہ باشندے جن کا زیادہ تر فرانس سے تعلق ہے اور وہ فرانس میں زیادہ تر رہائش پذیر ہیں۔ہمیں تو اس سے غرض نہیں تھی کہ ان کا پس منظر کیا ہے۔وہ دہشت گرد تھے یا ہیں۔ہم تو ان کو تبلیغ کی دعوت دیا کرتے تھے