خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 135
خطبات طاہر جلد 17 135 خطبہ جمعہ 27 فروری1998ء طرح اس کے ضائع ہونے کا غم آپ کو نہیں لگنا چاہئے۔وہاں وہ آیات آپ کی راہنما ہونی چاہئیں جہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر کسی کو میری محبتوں کے باوجود پرواہ نہیں تو مجھے بھی اس کی کوڑی کی بھی پرواہ نہیں پھر جہاں جاتا ہے بھٹکتا پھرے ہمیں اس کی کوئی ضرورت نہیں۔پس جو پاک تبدیلیاں وہاں واقع ہوئی ہیں جن کا میں نے ذکر کیا ہے وہ میرے لئے بے انتہا خوشی کا موجب ہیں لیکن اس کے ساتھ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کے جرائم نظام جماعت اور اس کی تذلیل کے تعلق میں بے حد گھناؤنے ہیں اور ہر گز ہم پسند نہیں کریں گے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں ، آپ کی جماعت کی مساجد میں آنا جانا رکھیں اور ماحول کو گندہ کریں۔پس آج کے دن ایک عام معافی کا اعلان بھی ہو گا لیکن آج کے دن وہ سارے لوگ جن کی پہلے سے نظام کو اطلاع کر دی گئی ہے مسجد میں آنے سے منع ہوں گے۔وہ اور ان کے ساتھی جو ان کے ساتھ بیٹھتے رہے، اُٹھتے رہے، جنہوں نے مکروہ باتیں اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھیں، ان پر اثر رکھتے تھے اور ہرگز پرواہ نہیں کی کہ ان کو روکیں ، وہ سارے آج کے معافی کے اعلان عام سے مستثنی ہیں اور ان کو ہرگز اجازت نہیں کہ وہ ہماری مسجدوں کو گندہ کریں۔آئندہ کیا ہوگا یہ اللہ تعالیٰ فیصلہ فرمائے گا لیکن آج کا یہی اہم اعلان ہے جس کو جماعت سویڈن جو یہ خطبہ سن رہی ہو ا چھی طرح ذہن نشین کر لے۔اس موقع پر میں سمجھتا ہوں کہ چونکہ نیا نظام از سر نو شروع کیا جا رہا ہے اور نئے عہد یداروں کی ضرورت ہوگی اس لئے میں نے سوچا ہے کہ میرے نمائندہ کی موجودگی میں آج یا کل مناسب وقت میں نئے انتخابات کروالئے جائیں۔یہ انتخابات عنقریب ہونے والے ہیں مگر اس دوبارہ روحانی ولادت کے نتیجہ میں ضروری ہے کہ ابھی سے یہ انتخاب ہو جائیں اور اس کو ٹالا نہ جائے۔ان انتخابات کے متعلق میں یہ اعلان کر رہا ہوں اور جماعت سویڈن غور سے سن لے کہ قاعدہ یہ ہے کہ مجلس شوری کے نمائندے بڑی جماعتوں میں جہاں امارت ہو ، وہ مجلس شوری کے نمائندے جو ہر جماعت سے منتخب ہوتے ہیں وہی ان کا انتخاب کرتے ہیں اگر چہ ہنگامی موقعوں پر استثنائی طور پر مجھے اختیار ہے که وقتی طور پر ان قواعد وضوابط کو ٹال دوں اور جو تربیت کی روح ہے اس کو پیش نظر رکھ کر استثنائی فیصلہ کروں مگر میں کلیۃ اس طریق کار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہتا۔یہ ایک بہت اچھا طریقہ ہے کہ جماعت کے نمائندے ہی آئندہ امارت اور مجلس عاملہ کا انتخاب کرتے ہیں لیکن ان کو جتنا وقت چاہئے اس