خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 844 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 844

خطبات طاہر جلد 16 844 خطبہ جمعہ 14 نومبر 1997ء کوشش کر کے اس محبت کو زندہ نہیں رکھنا پڑتا۔وہ محبت آپ کو زندہ کرتی ہے اور آپ کو زندہ رکھتی ہے اور ایسے محبوب سے ہر وقت چمٹار رہنا بھی ممکن نہیں ہے۔انسان لا ز ما ان محبوبوں سے جدا بھی تو ہوتا ہے لیکن جتنی لمبی جدائی ہو اتنا ہی ملنے کا زیادہ مزہ آتا ہے۔یہ کیفیت ہے جو نمازوں کی صورت میں ہمیں اللہ تعالیٰ سے اس طرح پیار سے ملاتی ہے کہ جیسے محبوب کو قریب سے دیکھنے سے انسان لذت پاتا ہے ویسا ہی نماز کے دوران اپنے اللہ کو اپنے قریب دیکھ کر انسان لذت پاتا ہے۔فرماتے ہیں: در جس طرح پر حیوانات اور دوسرے انسان ماکولات اور مشروبات اور دوسری شہوات میں لذت اٹھاتے ہیں اس سے بہت بڑھ چڑھ کر وہ مومن متقی نماز میں لذت پاتا ہے۔“ اب یہ لفظ شہوات ہے جس کی طرف توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ جتنے عارفین ہیں وہ یہ بیان کرتے ہیں کہ دنیا کی کسی چیز میں وہ لذت نہیں ہے جو انسان اللہ تعالیٰ کی صفات کو سمجھنے کے بعد اس کے قرب سے لذت پاتا ہے۔اب بعض نادان اور بے وقوف یہ کہہ سکتے ہیں کہ انسانی شہوات میں اس سے زیادہ لذت ہے۔حالانکہ اس مضمون کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بھوک ہو، پیاس ہو یا جنسی خواہش ہو یہ ساری چیزیں ایک طلب کے پیدا ہونے اور بعد میں اس کے مٹنے کا نام ہے۔ہر لذت ایک طلب کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔اگر وہ طلب نہ رہے تو لذت پیدا ہو ہی نہیں سکتی۔اس لئے اگر چہ ہم بظاہر کھانے کی بات کرتے ہیں، پینے کی بات کرتے ہیں، جنسی لذت کی بات کرتے ہیں لیکن یہ مرکزی نقطہ ان سب میں مشترک ہے۔طلب ہے تو مزہ ہوگا۔طلب نہیں ہے تو مزہ نہیں ہوگا اور جتنی طلب زیادہ ہوگی اتنا مزہ دوسرے مزے پر غالب آتا چلا جائے گا۔پس نعوذ بالله من ذلک اللہ تعالیٰ کا شہوات نفسانی سے تو کوئی تعلق نہیں اور کھانے سے بھی اس کا کوئی تعلق نہیں ، پینے سے بھی کوئی تعلق نہیں۔یہ مادی چیزیں ہیں جو مادی حاجات کو پورا کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔مگر یہ راز ہمیں سمجھا دیتی ہیں کہ طلب ہوگی تو مزہ ہوگا، طلب نہیں ہوگی تو مزہ نہیں ہوگا۔اب پیاس کو دیکھ لیں جس کی پیاس بجھی ہوئی ہو ویسے ہی بیٹھا ہو اس کو ز بر دتی ٹھنڈا پانی بھی دیں گے تو وہ نہیں پئے گا۔اگر اس نے اپنی مرضی کا مشروب پی لیا ہو مثلاً پیاس تو اتنی نہیں مگر کوکا کولا کا شیدائی ہو تو آخر ایک وقت آجائے گا کہ کوکا کولا دیکھنا بھی پسند نہیں کرے گا اس کو ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔آپ