خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 648
خطبات طاہر جلد 16 648 خطبه جمعه 29 راگست 1997 ء نے یہی دیکھا ہے۔مچھر کاٹے، بچھو کاٹے، سانپ کو آپ موقع دیں کہ وہ آپ پر پھن پھیلائے ، ہر صورت میں آپ کو مادی قانون توڑنے سے ایک نقصان لازماً پہنچے گا۔اس نقصان سے بچنے کے لئے مغفرت ہے اور دنیا میں مغفرت طلب کرنے کا مطلب ہے اچھے طبیب کے پاس جائیں، اچھے ڈاکٹر کا دروازہ کھٹکھٹائیں لیکن بعض دفعہ تریاق عراق سے آتا ہے اور یہاں موجود ہی نہیں ہوتا اور جب تک عراق سے تریاق آئے سانپ کا ڈسا ہوا مر بھی جاتا ہے۔اب اس دفعہ اردو کلاس میں ہمیں اس قسم کا بہت تجربہ ہوا۔کسی بچے کوکوئی بیماری ہوئی۔خدا تعالیٰ کا یہ فضل رہا ہے کہ کوئی بچہ بھی ایسا نہیں جس کو چوٹیں لگی ہوں، نقصان پہنچا ہواور اس کا ساتھ ساتھ ہومیو پیتھی کے ذریعے مغفرت کا سامان نہ کیا گیا ہو اور شدید بیماریوں میں مبتلا بچے بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے فائدہ اٹھاتے رہے۔یہ محض خدا کا فضل تھا جو اس نے ہم پر نازل فرمایا۔مگر بعض بچوں کی دفعہ وہ کہتے تھے یہ دوائی نہیں ہے۔یہ انگلینڈ سے آئے گی، فلاں جگہ سے آئے گی ، تب جا کے فائدہ ہوگا اور ان کو فوری ضرورت ہوتی تھی۔تو اس صورت میں پھر متبادل انتظام کا انسان کو علم ہونا چاہئے۔شفا کے بھی متبادل انتظامات ہیں، اللہ تعالیٰ نے صرف ایک دوائی پر انحصار نہیں کیا۔یہ مضمون اس کی مغفرت کے حاوی ہونے سے تعلق رکھتا ہے۔گناہ کا صدمہ تو ہوا یا ظاہری طور پر قانون قدرت کی خلاف ورزی سے نقصان تو پہنچا مگر اس نقصان کو دور کرنے کے لئے محض ایک ذریعہ خدا نے نہیں رکھا بلکہ بہت ذرائع رکھ دیئے مگر نقصان پہنچنے کے بعد، اس کی تلافی کی خاطر۔تو اس لئے یہ یاد رکھیں کہ جب ہم کہتے ہیں مغفرت وسیع ہے تو ہرگز یہ مطلب نہیں کہ مغفرت کے نتیجے میں قانون قدرت اثر چھوڑ دے گا۔مغفرت کی وسعت کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ خدا تعالیٰ نے جو قانون خود بنا رکھے ہیں ان کی خلاف ورزی کرے اور کسی کی خاطر ان کو توڑ دے۔ہرگز نہیں تو ڑتا۔وہ لازم قانون ہے، سنت اللہ اس کو کہتے ہیں۔تمام خدا کی تقدیر خواہ وہ ظاہری ہو یا روحانی ہو وہ سنت اللہ ہے جس نے لازماً کام کرنا ہے۔مگر پھر وہ بداثرات کو مٹانے کے لئے چونکہ غفور رحیم بھی ہے وہ انسان پہ مہربان ہوتا ہے اور ان کے بدنتائج کو کم سے کم کرنے کے لئے اس کے بہت سے ذرائع مقرر ہیں۔ایک طب نہیں ہے جس سے فائدہ ضرور پہنچے۔دنیا میں بہت سے طب کے نسخے ہیں، بہت سی قسم کے اطباء مختلف طب کے طریقوں سے کام لیتے ہیں ان میں ہومیو پیتھی ایک ہے۔اگر چہ ہم اس پر زور دیتے ہیں کہ اسی سے فائدہ اٹھاؤ مگر یہ بات جھوٹ ہے کہ اگر ہو میو پیتھی میسر