خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 636
خطبات طاہر جلد 16 636 خطبہ جمعہ 22 راگست 1997ء رات کو اپنے آپ کو درست کرو اور دن کو دوسروں کو بھی ہدایت کر دیا کرو۔خدا تعالیٰ تمہیں بخشے اور تمہارے گناہوں سے تمہیں مخلصی دے اور تمہاری کمزوریوں کو تم سے دور کرے اور اعمال صالحہ اور نیکی میں ترقی کرنے کی توفیق دیوے۔آمین ( ملفوظات جلد چہارم صفحہ: 173 تا 181 )۔پس یہ وہ نصیحت تھی جو میں نے آپ تک پہنچادی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس نصیحت سے زیادہ جماعت جرمنی کو اور کسی نصیحت کی ضرورت نہیں۔اس کو حرز جان بنالیں، اس کا دامن پکڑلیں ، اسے عروہ وقتی کی طرح تھام لیں اور جن باریکیوں کے ساتھ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس نصیحت کا سفر مکمل کیا ہے آخری دعاؤں کے ساتھ اسی باریکی کے ساتھ آپ اس سفر پر روانہ ہوں اور ایک مقام پر نہ ٹھہر میں بلکہ مقام محمود کی تلاش کریں۔اس مقام محمود کی جو فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَكَ کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔خدا کرے کہ ہمیں بھی یہ مضمون پورا کرنے کی، یہ نصیحت پوری کرنے کی اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے اور خدا کرے کہ ہمارے نو مبائعین بھی بعینہ اسی سفر میں ہمارے ساتھ داخل ہو جائیں۔اگر یہ ہو تو پھر آپ دیکھیں گے کہ جماعت جرمنی جن ترقیات کو دیکھ رہی ہے ان کو اوپر کی طرف نہیں بلکہ اوپر سے نیچے کی طرف دیکھے گی۔جماعت جر منی اس تیزی کے ساتھ مقام محمود میں بلندیوں کے سفر کرے گی کہ جن کو آج آپ ترقی کہہ رہے ہیں وہ آپ کو بہت نیچے کی منازل دکھائی دیں گی کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف کا سفر جو ہے وہ ہمیشہ ہر قدم پر پچھلی ترقیات کو چھوٹا اور معمولی دکھاتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین