خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 593 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 593

خطبات طاہر جلد 16 593 خطبہ جمعہ 8 اگست 1997 ء حملے شروع کر دیتے ہیں۔اس وقت پاکستان میں اتنا قتل و غارت ہے کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ کبھی ایسا واقعہ پہلے نہیں ہوا اور اتنا ظلم اور اتنی تعدی ہے کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے دیکھ کر۔چھوٹے بچوں کا اغواء، ان پر ظلم ، ان کی ٹانگیں تو ڑتوڑ کے ان کو پڑھوں پر فقیروں کی طرح لا دینا، کوئی ایک ظلم ہو تو اس کی انسان بات کرے۔کوئی حال ایسا نہیں ہے جو انسان کو غیر مسلم بنانے کے لئے کافی ہو جو انہوں نے اپنا نہ لیا ہو۔ان کی شکلیں غیر مسلم ہو چکی ہیں ، ان کا رہنا سہنا اٹھنا بیٹھنا غیر مسلم ہو چکا ہے ان کی دین سے تعلق کی باتیں غیر مسلم ہو چکی ہیں۔کوئی پہلو بھی ایسا نہیں ہے غیر مسلم ہونے کا جو انہوں نے اپنی قوم پر اطلاق کر کے نہ دکھا دیا ہو اور نعرہ یہ لگا رہے ہیں کہ تم غیر مسلم ہو ، ہم مسلم ہیں۔میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اگر ہم غیر مسلم ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ سچ بولتے ہیں، متحد ہیں، نیکیوں کو اپنا شعار بنا رکھا ہے۔بجائے اس کے کہ لوگوں کے حق ماریں لوگوں کے حق دلانے کے لئے قربانیاں دیتے ہیں اور اپنی طرف سے بنی نوع انسان کے لئے خرچ کرتے ہیں اور ان کی ہمدردی جس طرح بھی ممکن ہے ہم عملاً ساری دنیا میں کر کے دکھا رہے ہیں، اگر یہ غیر مسلم کی تعریف ہے تو پھر تم باہر بیٹھے کیا کر رہے ہو۔پھر چھوڑ و اس اسلام کو جس نے مصیبتیں ڈالی ہوئی ہیں تم کو۔ایسے غیر مسلم بن جاؤ جو خدا کی نگاہ میں عزت پائیں۔نعوذ بالله من ذلک ، ایسے غیر مسلم بن جاؤ جیسے غیر مسلم محمد رسول اللہ ﷺ کے صحابہ تھے جن میں وہ تمام صفات پائی جاتی تھیں جو آج جماعت احمد یہ میں پائی جاتی ہیں۔ان پر وہ سارے مظالم توڑے جاتے تھے جو آج جماعت احمدیہ پر توڑے جاتے ہیں اور ہر حال میں وہ ثابت قدم رہے اور ہر حال میں نیکی کو ترویج دی۔یہ ایسی شکل ہے جماعت احمدیہ کی جس کے نقوش تم تبدیل نہیں کر سکتے۔ہے طاقت تو کر کے دکھاؤ اور یہی حسین نقوش والی جماعت احمد یہ ہے جو حضرت محمد مصطفی ﷺ کے نقش قدم پر ہے جسے ساری دنیا میں غلبہ نصیب ہو رہا ہے۔پس غلبے کا حال تو تمہارے اندر موجود نہیں۔ذلیل اور مغلوب ہونے کی ساری باتیں تم نے سیکھ کر اپنالی ہیں اور منہ سے غلبہ غلبہ کئے جاتے ہو بالکل بے حقیقت اور بے معنی بات ہے۔اس سلسلے میں قرآن کریم کی چند اور آیتیں میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے، ہماری دعائیں آخر کیوں نہیں سنی جاتیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ پاکستان کی قوم کے لئے اور مسلمانوں کے لئے عموماً کوئی دن ایسا نہیں