خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 592 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 592

خطبات طاہر جلد 16 592 خطبہ جمعہ 8 اگست 1997 ء شخص کی ذلت اپنی آنکھوں سے دیکھ لے گا۔کہیں نہیں یہ لکھا ہوا۔یا برعکس صورت ہوتو وہ اس احمدی کی ذلت اپنی آنکھوں سے دیکھ لے گا۔تو نفس کی حماقتیں بعض دفعہ اس قسم کے الہی کا روبار میں کر دی جاتی ہیں اس کو کہتے ہیں امنیہ شیطان کی طرف سے دخل دیتی ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ انبیاء کی تمناؤں میں امنیہ کا کوئی دخل نہیں ہے اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرماتا ہے لیکن مومنوں کی حالت مختلف ہے۔کئی مومن ایسے ہیں جن کی نیت نیک ہوتی ہے لیکن ان کی امنیہ اس کو امیہ کہتے ہیں نفس کی خواہش وہ الہامی فیصلے یا خدا تعالیٰ کے تقدیری فیصلے جو جاری ہو چکے ہوں ان میں وہ اپنی امنیہ تھوڑی سی اگل دیتے ہیں اور نتیجہ وہ مضمون بدل جاتا ہے۔چنانچہ جہاں بھی کسی نے ایسا کیا وہ مضمون بدلا ہے مگر کئی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ ایک چیلنج دینے والے نے وہ مباہلے کا چیلنج من وعن اسی طرح دیا اور دوسرے نے پھر آگے سے تذلیل کی ، دوسرے نے دھتکارا اور اس نے اپنے لئے ایک بدی طلب کی اس میں یہ دینے والا شامل نہیں ہوا۔اس نے کہا تمہاری مرضی ہے جو چاہو اپنے متعلق بددعا کرلو، جو چاہو مجھ پر بددعا کر لو۔جو کچھ ہمیں ملا ہے یہ پرچہ ہے اس پر غور کرو اور اگر اس کے مطابق تم چینج کو قبول کرتے ہو تو صرف ان باتوں پر صاد کر دو جو بیان کی گئی ہیں لیکن اسے ذاتی چیلنج نہیں بنایا گیا، لینے والے نے ذاتی بنایا اور وہ چند دن یا چند مہینوں کے اندر خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک غیر معمولی ذلت کی مار کا شکار بن گیا۔ایسے واقعات کثرت سے ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے چیلنج کی نوعیت بدل گئی ہے۔یہ نوعیت ابھی بھی انفرادی نہیں ہے، قومی ہے اور قومی طور پر جماعت کے ساتھ جو سلوک مقدر ہے وہ میں نے کھول کر بیان کر دیا ہے۔ان کے ساتھ جو سلوک مقدر ہے وہ میں نے کھول کر بیان کر دیا ہے۔یہ جو ان کی حالت ہو رہی ہے اس پر یہ بہت بے چین ہیں۔ذلتوں کی ایسی مار پڑ رہی ہے جس کا کوئی علاج ہی نہیں ہے ان کے پاس۔کثرت کے ساتھ ایک دوسرے کے او پر ظلم و تعدی کرتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جارہے ہیں مڑ کے نہیں دیکھتے اور ان کو بتا بھی دیا جائے کہ دیکھو جماعت احمد یہ اس کو اپنے حق میں ایک صداقت کا نشان بیان کرے گی اس لئے رک جاؤ۔یہ بھی کہتے پھرتے ہیں ، ہمارے علم میں ہے کہ اس بناء پر ان کی اتحاد کی مجالس بنائی گئیں کہ دیکھو یہ وقت نہیں ہے شرارتوں کا ، جماعت احمدیہ کو ذلیل کرنے کی خاطر کچھ دیر کے لئے ایک دوسرے پر تعدی سے رُک جاؤ تا کہ سال گزر جائے پھر دیکھیں گے۔وہ ابھی یہ فیصلے کر کے جدا ہوتے ہیں کہ ایک دوسرے پر