خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 569
خطبات طاہر جلد 16 569 خطبہ جمعہ یکم راگست 1997ء کھانا پینا بھی خالصہ رضائے باری تعالیٰ کے تابع ہو گیا، اٹھنا بیٹھنا، آپ کی لذتیں رضائے باری تعالیٰ کے تابع ہو گئیں تھیں آپ کے ازدواجی تعلقات بھی اللہ کی رضا کے تابع ہو گئے تھے۔کوئی ایک پہلو بھی نہیں تھا جو آنحضرت ﷺ کا انسان کی حیثیت سے رونما ہوا ہواور وہ خدا کی خاطر نہ ہو۔آنحضرت ﷺ کو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بے حد محبت تھی لیکن اس بات کا اندازہ کہ وہ محب اللہ تھی اس سے ہوگا کہ آپ کی محبت کے نتیجے میں خدا اور قریب آجاتا تھا ، دور نہیں ہتا تھا۔چنانچہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مجھے کسی اور بیوی کے بستر پر الہام نہیں ہوئے وحی نہیں ہوئی سوائے عائشہ کے۔اگر آپ کا دل عائشہ کی خاطر عائشہ میں اٹکا ہوتا تو ہرگز خدا کا، یہ اوپر جھک جانا رحمت باری کا اور اس طرح وحی کا وہاں جاری ہو جا نا یہ ممکن ہی نہیں تھا۔صلى الله وہ باریکیاں جو آنحضرت ﷺ کے تعلقات کی باریکیاں ہیں ہم ان پر نظر نہیں رکھ سکتے ان کا اکثر حصہ ہمارے علم میں ہے ہی نہیں۔حدیثوں نے اس قسم کے بعض اشارے ہمارے لئے محفوظ کر دیئے ہیں جیسا کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کے اس بیان کے حوالے سے آپ کے سامنے رکھے۔اندر کا وجود کیا تھا سوائے خدا کے کسی کو علم نہیں۔یقین نہیں آتا کہ ایک انسان ایسی زندگی بھی بسر کر رہا ہے اس کا اپنا کوئی بھی پہلو اپنے لئے نہ ہو، نہ بیوی، نہ بچے ، نہ کھانا، نہ پینا، نہ اٹھنا سب خدا کے لئے خالص ہو گیا۔جب یہ خدا نے اعلان کروایا ساتھ ہی یہ بھی بتادیا اول المسلمین تم ہو تم ہماری رضا کے تابع چلنے والے ہو تمہاری عبادت اب سب دنیا کے لئے عبادت کے نمونے بن جائے گی گویا آج پہلی دفعہ خدا کی عبادت کرنے والا ایک پیدا ہوا ہے جس کی ساری زندگی عبادت ہو چکی ہے۔پس یہ وہ پہلو ہے جس کی طرف ہم نے اپنا دھیان رکھنا ہے۔اب تبلیغی کام بہت آگے بڑھ رہے ہیں اور ساری دنیا میں پھیلتے چلے جارہے ہیں سب قوموں پر محیط ہورہے ہیں اگر ہم نے عبادت کا یہ مفہوم جو قرآن کریم نے بیان فرمایا ہے اپنے سامنے نہ رکھا تو بہک جائیں گے اور سب سے بڑی فکر مجھے یہ ہے کہ تبلیغی نظام کے دنیا میں پھیلنے کے نتیجے میں ہماری توجہ عدد کی طرف نہ ہوتی چلی جائے۔ایک طرف ہم عدد کی بات کرتے ہیں اس پہلو سے کہ اتنے آدمی خدا کے حضور جھکنے کے لئے ہم نے تیار کر لئے ہیں اور فخر ہے تو صرف اس پہلو سے فخر ہے تمہیں لاکھ بندے خدا کے ایسے تھے جو پہلے خدا کے لئے خدا کی طرف، خدا کی رضا کی خاطر جھکنا جانتے نہیں تھے احمدیت میں