خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 567 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 567

خطبات طاہر جلد 16 567 خطبہ جمعہ یکم راگست 1997ء بادشاہوں کی طرف سے بھی بیان کئے جاتے ہیں۔مذہبی دنیا میں بہت گروں کے قوانین ہیں، بت پوجنے والوں کے قوانین ہیں وغیرہ وغیرہ لیکن دین مسلک کا نام ہے جو بھی انسان مسلک اختیار کرے اسے دین کہیں گے۔یہاں فرما یا قُلْ اِنّى اَمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ کہ میں اپنے دین کو اس کے لئے مخلص کروں گا تو عبادت ہوگی ورنہ نہیں ہوگی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان ساری زندگی میں جو بھی چلتا پھرتا، اٹھتا بیٹھتا، جو بھی مسلک اختیار کرتا ہے وہ اگر اللہ کے لئے خالص ہوگا تو اسی حد تک اس کی عبادت خالص ہوگی جتنا اس سے ہٹے گا اس کی عبادت اس سے ہٹ جائے گی۔تو عبادت صرف نماز پڑھنے کا نام نہیں ہے بلکہ ساری زندگی نماز کے قبلے کے مطابق ڈھلنی چاہئے۔یہ مضمون ہے جو اس آیت کریمہ میں خصوصیت سے بیان ہوا ہے۔آپ نماز قبلے کی طرف پڑھیں، سجدے خدا کو کریں اور باقی ساری زندگی کا رخ مختلف ہو تو یہ مُخْلِصًا لهُ الذِيْنَ میں نہیں آئے گا۔تمہارا سارا مسلک تمہارا اٹھنا بیٹھنا، سونا جاگنا سب کچھ اگر خدا کے لئے خالص ہوگا تو پھر یہ عبادت ہے ورنہ عبادت نہیں ہے۔پس جس عبادت کے قیام کے لئے ہم کھڑے ہوئے ہیں اس کا تعلق صرف نمازیں قائم کرنے سے نہیں بلکہ ساری زندگی کو قبلہ رخ کرنے کا نام عبادت ہے۔تمام زندگی کو اللہ کے لئے خالص کر دینا اس میں روز مرہ زندگی کا اٹھنا بیٹھنا، عورتوں سے سلوک، بچوں سے سلوک ، بڑوں سے سلوک ،عورتوں کا خاوندوں سے سلوک، ایک دوسرے سے سلوک، لین دین کے معاملات یہ سارے دین ہیں اور ان میں سے ہر ایک کو مخلص کرنا ہو گا کس کے لئے ؟ اللہ کے لئے۔پس ساری زندگی کا ہر فعل اگر خدا کے لئے خالص ہو جاتا ہے تو یہ عبادت ہے اور ساری زندگی عبادت میں ڈھل جاتی ہے پھر ایسے موقع پر آکر عبادت میں اور دین میں اور انسان کے رہن سہن میں کوئی بھی فرق نہیں رہتا۔اس وجہ سے آنحضرت ﷺ کو فرمایا گیا و أُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ تو یہ بھی اعلان کر دے کہ اس تعریف کی رو سے میں پہلا مسلمان ہوں۔پہلے مسلمان کا ایک معنی تو یہ ہے کہ اسلام میں سب سے اول درجے کا مقام اور مرتبہ حاصل کرنے والا ، دوسرا اگر وقت کے لحاظ سے، زمانے کے لحاظ سے بھی پہلا کہا جائے تو یہ بھی غلط نہ ہوگا اگر چہ اس سے پہلے تمام انبیاء اپنی عبادت کو خدا کے لئے خالص کرتے تھے اور ان کا دین خدا کے لئے ہوتا تھا مگر