خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 202 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 202

خطبات طاہر جلد 16 202 خطبہ جمعہ 14 / مارچ 1997ء ہی دیا ہے تو جو بدیاں دعا کے بغیر تم سے چمٹنے والی ہیں وہ پھر مستقل چھٹی رہیں گی ، وہ چھوڑیں گی ہی نہیں تمہیں تو یا اس طرف کا دوام حاصل کر لو یا اس طرف کا دوام حاصل کرلو، یا ادھر کی ہینگی لے لو یا ادھر کی ہمیشگی لے لو یہ دوہی رستے ہیں تمہارے لئے جس کو چاہے اختیار کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس دعا کے متعلق اپنے ایک کشف کا حوالہ دیتے ہوئے لکھتے ہیں اور یہ بہت ہی اہم کشف ہے جسے ہمیں پیش نظر رکھنا چاہئے۔فرماتے ہیں: انسان کی پیدائش کی اصل غرض تو عبادت الہی ہے لیکن اگر وہ اپنی فطرت کو خارجی اسباب اور بیرونی تعلقات سے تبدیل کر کے بیکار کر لیتا ہے۔فرما یا فطرت میں خدا کی طرف جھکنا ہے اور اگر نہیں جھکو گے اور دنیا کی لذتوں کی طرف منہ رکھو گے تو پھر تم اس کے عبد بن نہیں سکتے اور جب تم اس کے عبد نہیں بن سکو گے تو پھر اس کو تمہاری کیا پرواہ ہے۔اس مضمون کے لئے جو دوسری آیات میں نے چنی ہیں وہ آج تو خطبے کا وقت ختم ہو رہا ہے پھر انشاء اللہ وقت ملے گا تو آپ کو سناؤں گا۔یہاں کشف سن لیجئے۔فرماتے ہیں کہ : میں نے ایک بار پہلے بھی بیان کیا تھا کہ میں نے ایک رویا میں۔یہ رویا ہے، کشف ان معنوں میں نہیں جو عام طور پر معروف ہیں، فرمایا: ”میں نے ایک رویا میں دیکھا کہ میں ایک جنگل میں کھڑا ہوں شرقا غربا اس میں ایک بڑی نالی چلی گئی ہے۔اس نالی پر بھیڑیں لٹائی ہوئی۔ہیں اور ہر ایک قصاب کے جو ہر ایک بھیٹر پر مسلط ہے ہاتھ میں چھری ہے۔ایک ایک بھیڑ پر ایک ایک قصاب الگ الگ مقرر ہے۔جو انہوں نے ان کی گردن پر رکھی ہوئی ہے اور آسمان کی طرف منہ کیا ہوا ہے میں ان کے پاس ٹہل رہا ہوں میں نے یہ نظارہ دیکھ کر سمجھا کہ یہ آسمانی حکم کے منتظر ہیں تو میں نے یہ آیت پڑھی۔قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ یہ سنتے ہی ان قصابوں نے فی الفور چھریاں چلا دیں اور یہ کہا یہی کہ تم ہو کیا آخر گوہ کھانے والی بھیڑیں ہی ہو۔( ملفوظات جلد اول صفحہ : 118) اب یہ جو رویا کا نظارہ ہے بہت ہی گہرا اور بہت ہی لطیف تفسیر ہے اس آیت کریمہ کی۔بھیڑیں گوہ پر منہ مارنے میں مشہور ہیں۔بکریاں بھی ہر طرف مونہہ مارتی ہیں مگر بھیٹر میں خاص طور پر گندگی کھانے میں ایک خاص شہرت حاصل کر چکی ہیں تو مضمون جو بیان ہوا ہے اس آیت سے پہلے وہ