خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 201
خطبات طاہر جلد 16 201 خطبہ جمعہ 14 / مارچ 1997ء نہیں سمجھتے اور اپنے گھر کو خود برباد کر لیتے ہیں ان کے لئے تو وہ گھر بھی خواہ وہ عارضی ہو وہ بھی مصیبت مستقل ہو تو اور بھی مصیبت اور جہنم میں بھی یعنی دوسری دنیا میں بھی ان سے پھر یہی سلوک ہوگا جو ہے، ان کو دوسری دنیا کا گھر نصیب ہوگا۔سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا۔اس سے تو ایک لمحہ بھر کے لئے گزرنا ہی بڑی مصیبت ہے، کہاں یہ کہ آپ وہاں مستقل ڈیرہ ڈال کے بیٹھ رہیں۔تو اس کے مقابل پر یہ جزا بیان فرمائی گئی ہے۔ایک گھر تم وہ بھی بنا سکتے ہو جو تم جہنم میں بنارہے ہو اس دنیا میں بیٹھے یہاں بھی مارے گئے وہاں بھی مارے گئے اور ایک گھر اس کے مقابل پر جنت میں بنانے کا یہ طریق ہے اگر اس کو اختیار کرو گے تو یہاں بھی کامیاب ہو گے اور وہاں بھی کامیاب ہو گے اور دونوں جگہ کی جنتیں نصیب ہوں گی۔قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّ لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ ۚ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لزاما تو کہہ دے کہ میرا رب تمہاری کچھ بھی پرواہ نہ کرتا لولا دُعَاؤُكُمْ اگر تمہاری دعا نہ ہو۔یہ کیا وجہ ہے کیا اللہ تعالیٰ بندوں سے ایسا بے نیاز ہے جو مرضی برباد ہوتے پھریں ان کی کوئی پرواہ نہیں کرتا۔لولا دُعَاؤُكُمْ میں بندے کی بے اعتنائی کا ذکر ہے اصل میں، جب تم میرا پوچھتے ہی نہیں میرے پاس آنے کی تمنا ہی پیدا نہیں ہوتی تو پھر تمہارے دل سے دعا اٹھ ہی نہیں سکتی۔پس دعا سے مراد یہ نہیں کہ اللہ کو بلوانے کا شوق ہے۔مراد یہ ہے کہ تمہارے دل میں میری اتنی بھی محبت نہیں کہ کبھی مجھے پکارو، کبھی مجھے بلاؤ تو پھر میں بھی گرا پڑا نہیں ہوں۔اگر تم مستغنی ہو تو میں تم سے بڑھ کر مستغنی ہوں، اگر تم دعا نہیں کرتے ، میری طرف توجہ ہی کوئی نہیں اور یہ سارا مضمون وہی دعا کا ہے۔دعاؤں کے ذریعے تم دنیا کی جنتیں اور آخرت کی جنتیں حاصل کرنے کی تمنا ہی نہیں رکھتے، کوشش ہی نہیں کرتے تو پھر كَذَّبتُم تم جھٹلا بیٹھے ہو۔فَسَوْفَ يَكُونُ لِرَامًا اس دعا کو جھٹلانے کی جو و با ہے یا دعا کو جھٹلانے کی جو بلاء ہے وہ تم سے چمٹ جائے گی تمہیں چھوڑے گی نہیں کیونکہ خدا کے سواد نیا میں کوئی سہارا ہی نہیں ہے۔پھر ہر مصیبت، ہر بلاء تمہارا دائی حصہ بن جائے گی۔پس اس سے پہلے دیکھیں فرمایا تھا وہ ہمیشہ کے لئے ہے خُلِدِينَ فِیهَا اب جو بدی ہے اس کے مقابل کی اس کو بھی مستقل کر کے دکھا رہا ہے اللہ تعالی۔خلِدِین کے مقابل پر یہ ہے فَقَدْ كَذَّبْتُم فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا تم نے جب دعا کو جھٹلا