خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 802 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 802

خطبات طاہر جلد 15 802 خطبہ جمعہ 11 اکتوبر 1996ء ناروے کی جو مذہب سے متنفر ہونے کے بعد خدا سے متنفر ہو بیٹھی ہے ،خدا سے روٹھ چکی ہے۔خدا کی طرف واپس بلانے کے لئے ان کی کشش ثقل سے بڑھ کر ایک روحانی جذب آپ کو اپنے اندر پیدا کرنا ہوگا جس کو قرآن کریم کی یہ آیت مَنْ اَحْسَنُ قَوْلاً کہہ کے اس کی طرف متوجہ فرما رہی ہے۔بڑا ہی حسین اور دلکش اور قوت جاذبہ رکھنے والا وجود آپ کا وجود بن جائے گا اگر آپ اس قرآنی نصیحت پر عمل کریں اور پھر تجربہ کر کے دیکھیں۔ناروے میں کثرت سے ایسے نوجوان ہیں جو سعید فطرت ہیں۔وہ چند جو شریر ہیں ان کو تو یہاں کا ٹیلی ویژن ، یہاں کے اخبار اچھالتے ہیں اور کہتے ہیں ان میں Racism ہے ان میں غیر قوموں سے نفرت پائی جاتی ہے ان میں تشدد پایا جاتا ہے مگر وہ چند ہیں۔ناروے کی قوم بحیثیت قوم نیک مزاج اور سعید فطرت ہے اور جب بھی ان کا واسطہ کسی ایسے انسان سے ہو جس میں وہ قدریں ہوں جن کو یہ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تو لازماً اس کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ہمارے بہت سے احمدی ہیں جن کے ساتھ پاکستان میں ظالمانہ سلوک ہوئے اور یہاں کی حکومت نے بھی اپنی لاعلمی کی وجہ سے ان کے حق میں فیصلے نہیں دئے۔خود یہاں سے لوگ اٹھے ہیں جنہوں نے حیرت انگیز طور پر محنت کی اور ان کی تائید شروع کی۔یہاں سے ایک خاتون گئیں پاکستان جاکر ان کے ساتھ رابطے کئے ان کے حالات دیکھے واپس آکر یہاں رپورٹیں شائع کیں اور کہا کہ بڑا بھاری ظلم ہوا ہے ہماری قوم پر داغ لگ گیا ہے۔جو ایسے ایسے شریف النفس لوگ ہوں ان کو دہر یہ کہہ کر نظر انداز کر دیا جائے بہت بڑی بے وقوفی ہے اور ظلم ہے۔یہ دہر یہ عقل کی وجہ سے ہیں۔اگر یہ دہر یہ نہ ہوتے تو بہت بڑے پاگل ہوتے کیونکہ جو عقائد خدا کے متعلق ان کو بتائے گئے تھے ان پر قائم رہنا ہی دنیا پر ایک ظلم ہے۔پس لا اللہ والی تختی تو صاف ہو چکی اب الا اللہ آپ نے بھرنا ہے اور جہاں الا اللہ بھریں گے وہاں لازماً اس کا قطعی منطقیانہ نتیجہ نکل کر رہے گا کہ محمد رسول اللہ اس سے پیدا ہوگا۔پس لا الہ کا کام یہ تو میں کر چکی ہیں الا اللہ کے رنگ آپ نے بھرنے ہیں مگر اگر اپنے وجود میں اللہ کا رنگ نہ بھرا ہوا گر صفات باری تعالیٰ کی واقفیت ہی کوئی نہ ہواگر انصاف، تقویٰ، سچی ہمدردی ہچائی اور بنی نوع انسان کی خدمت پر ہمہ وقت تیار رہنا جیسے خدا رحمن ہے قطع نظر رنگ نسل ، مذہب کے ہر ایک سے سچا پیار رکھنا اور اس کا عملی نمونہ دکھانا ،شرافت سے بات کرنا عقل سے بات کرنا یہ سب الہی رنگ کے