خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 803 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 803

خطبات طاہر جلد 15 803 خطبہ جمعہ 11 اکتوبر 1996ء نمونے ہیں۔پس الہی رنگ اختیار کریں اور آپ کا عمل صالح پیدا ہوگا۔عمل صالح اور دعوت الی اللہ ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔جب یہ دو طاقتیں اکٹھی ہو جائیں تو نا قابل تسخیر طاقت بن کر ابھرتی ہیں کسی دنیا کی طاقت کی مجال نہیں ہے کہ ان کا مقابلہ کر سکے۔پس آپ ہی میں وہ وجود ہیں جو ناروے کی تقدیر بدل سکتے ہیں جو اس دہر یہ ملک کو خدا کی محبت سے بھر سکتے ہیں۔اگر اپنے آپ کو اس کا لائق بنائیں کہ وہ خدا کی طرف بلانے والے بن سکیں۔پس یہی میرا پیغام آپ کو بھی ہے اور ان سب ملکوں کے احمدیوں کو جہاں دہریت نے کئی لحاظ سے انسان کی اعلیٰ قدروں کو بالکل کھا کر کھو کھلا اور ویرانہ بنا دیا ہے۔جیسے تیز اب بعض دھاتوں کو کھا جاتا ہے اسی طرح دہریت تمام انسانی قدروں کو کھا جاتی ہے اور اگر اس کے باوجود شرافت دکھائی بھی دے تو ایک کھوکھلی شرافت ہوتی ہے۔وہ اس لائق نہیں ہوتی کہ اپنی قوم کو اعلیٰ قدروں پر قائم رکھ سکے۔پس میں امید رکھتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ تمام دنیا کے احمدی خصوصیت کے ساتھ دہریت کے خلاف ایک جہاد شروع کریں گے اور دہریت کے خلاف جہاد کا یہی ایک طریق ہے اس کے سوا اور کوئی طریق نہیں کہ اللہ کی طرف بلائیں تو اپنے نفس کو بھی بلائیں۔اپنے اندر الہی صفات پیدا کریں اور پھر دیکھیں کہ کس طرح دنیا آپ کی طرف دوڑی چلی آتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین