خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 622
خطبات طاہر جلد 15 622 خطبہ جمعہ 9 راگست 1996ء بات کی طرف تو آپ کی آواز میں طاقت پیدا ہو جائے گی، کسی دلیل کی محتاجی نہیں۔یہ طاقت آنحضرت ﷺ میں اس درجہ بڑھ گئی کہ آپ کا قرب ہی نیک کر دیتا تھا۔آپ کا محض تلاوت کرنا ہی اتنی بڑی طاقت پیدا کر دیتا تھا کہ کسی سمجھنے کی ضرورت نہیں رہتی تھی۔کسی حکمت کی ضرورت نہیں رہتی تھی۔اپنی ذات میں آپ زندہ کرنے والے وجود بن گئے تھے ،مردوں سے زندہ کر دیتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی مضمون کو آپ کے حوالے سے کھولا اور بیان فرمایا کہ یہ فرق ہے پہلے انبیاء میں جن کے مطیع دوسرے انبیاء ہوا کرتے تھے اور اس نبی میں جس کا مطیع آج میں ہوں۔عیسی نہیں کہہ سکتا، نہ اس نے کبھی کہا کہ اے موسیٰ تجھ پر سلام تو نے مجھے زندہ کر دیا مگر میں اپنے آقا پر سلام بھیجتا ہوں دن رات درود بھیجتا ہوں اور کہہ سکتا ہوں اور کامل یقین سے کہ سکتا ہوں کہ ہاں اے میرے آقا تو نے مجھے زندہ کر دیا اگر تو نہ ہوتا تو میں بھی نہ ہوتا اور فرمایا یہ قوت قدیسہ تیرہ سو سال میں بھی کمزور نہیں پڑی۔آج بھی اسی طرح مردوں کو زندہ کرنے کی طاقت رکھتی ہے صلى الله جیسے اس وقت رکھتی تھی جب حضور اکرم ﷺ اس دنیا میں موجود تھے اور قیامت تک یہ زندہ کرتی رہے گی۔پھر جو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے غلام ہیں ان میں بھی درجہ بدرجہ یہ قوت آتی ہے اور آسکتی ہے اگر ان نصائح پر عمل کیا جائے جو قرآن کریم نے پیش فرمائیں ہیں اور جن کی تشریحات احادیث نبویہ سے ملتی ہیں۔حضرت انس بن مالک سے روایت ہے اور یہ حدیث مسند حضرت امام اعظم کتاب الادب سے لی گئی ہے۔حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا نیک باتوں کا بتانے والا ان پر عمل کرنے والوں کی طرح ہوتا ہے۔اب دیکھیں کیسا پیارا کلام ہے، حیرت انگیز ، عام طور پر لوگ اس کا یہ مطلب لیتے ہیں صرف کہ جو نیک باتوں کی طرف بلاتا ہے اس کو بھی ثواب ملے گا گویا اس نے عمل کر لیا حالانکہ یہ مضمون زیادہ وسیع ہے۔فرمایا میری امت کے نیکی کی طرف بلانے والے عمل میں بھی نیک ہوتے ہیں۔یہ ہو نہیں سکتا کہ وہ نیکی کی طرف بلائیں اور خود نیک نہ ہوں۔اور پھر دوسرا وعدہ بھی اس میں شامل ہو گیا تمہارے بلانے کی وجہ سے اگر نیک عمل پیدا ہوں گے تو ان کا ثواب بھی تمہیں ملے گا۔تھوڑے سے کلام میں کتنے حیرت انگیز مضامین کے سمندر آنحضرت ﷺ سمو دیا کرتے تھے۔ان کتابوں میں جب آپ دیکھیں گے تو ساتھ ہی یہ لکھا ہوتا ہے