خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 623
خطبات طاہر جلد 15 623 خطبه جمعه 9 اگست 1996ء یعنی عمل کرنے والے کا ثواب بھی اس کو ملے گا اور اصل بات بھول جاتے ہیں کہ مراد یہ ہے کہ میری امت میں مجھ سے نیکی سیکھنے والوں میں یہ بات ناممکن ہے کہ کسی نیک عمل کی طرف بلا رہے ہوں اور اس نیک عمل کی ان کو توفیق نہ ہو۔پس اس پہلو کو مد نظر رکھ کر ہم نے داعی الی اللہ بھی بننا ہے اور امر بالمعروف اور نهي عن المنکر بننا ہے۔یعنی معروف باتوں کی طرف بلانے والا ، ان کی ہدایت کرنے والا اور بدیوں سے روکنے والا۔حضرت زید بن ثابت بیان کرتے ہیں آنحضرت ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس وقت تک انسان کی ضرورتیں پوری کرتا رہتا ہے جب تک کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی حاجت روائی کے لئے کوشاں رہتا ہے۔(المعجم الكبير للطبرانی ، باب الزاى ، من اسمه زيد، زید بن ثابت الانصاری ،رقم الحديث :4663) اب اس حدیث کو میں نے عمداً یہاں رکھا ہے حالانکہ بظاہر اس مضمون سے تعلق نہیں ہے۔کسی بھائی کی حاجت روائی کرنا ایک نیکی ہے جو کسی اور کی ضرورتیں پوری کرتا ہے اللہ اس کی ضرورتیں پوری کرتا ہے۔پس اگر کوئی محض اللہ کی خاطر کسی کی نیکی کی ضرورتیں پوری کر رہا ہوا سے بدیوں سے روک رہا ہوا اور اللہ کر رہا ہو اور اس کے اندر کمزوریاں ہوں اور نیت پاک ہو تو یہ حدیث اس کے لئے بھی ایک خوش خبری ہے کہ جب تک وہ خدا کی خاطر بھلائیوں کی تعلیم دی دیتا ہے اور بدیوں سے روکتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے اندر بھلائیاں پیدا کرتا چلا جاتا ہے اور بدیوں سے اس کو روکتا چلا جاتا ہے۔اور یہ میرا ساری زندگی کا تجربہ ہے مختلف تنظیموں میں میں نے کام کیا ہے وہ کام کرنے والے جو اللہ ان باتوں پر مامور ہو جایا کرتے ہیں، مقرر کر دئیے جاتے ہیں ہمیشہ ان کے اخلاق ، ان کے اعمال میں ترقی ہوتی ہے۔کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ایک شخص خدام الاحمدیہ کے کسی چھوٹے سے عہدے سے کام شروع کرے اور اس میں کمزوریاں ہوں اور اوپر تک جاتے جاتے وہ ساری کمزوریاں اسی طرح رہیں یا خوبیاں کم ہوں اور پھر بھی کم خوبیوں کے ساتھ وہ اوپر بڑھتا چلا جائے، کم خوبیوں کے ساتھ ہی وہ اوپر ترقی کرتا جائے۔اس کا ہر دن بدلتا ہے اور رفتہ رفتہ اس کے اندر پاک اخلاق پیدا ہوتے ہیں اس کی شخصیت میں تبدیلی پیدا ہوتی ہے اور لازماً اگر وہ اخلاص کے ساتھ خدمت کرتا ہے تو بالآخر نیک انجام کو پہنچتا ہے۔تو یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک مدد ہے جو فطری تقاضوں کے طور پر بھی ہے اور غیر معمولی بیرونی مدد کے طور پر بھی آتی ہے اور صاحب تجر بہ جانتے ہیں