خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 555 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 555

خطبات طاہر جلد 15 555 خطبہ جمعہ 19 جولائی 1996ء جماعت احمدیہ میں مہمان نوازی کا ایک ایسا جذبہ ہے جس کی نظیر دنیا میں کوئی جماعت پیش نہیں کر سکتی۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1996ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: هَلْ أَتَكَ حَدِيثُ ضَيْفِ ابْرُ هِيْمَ الْمُكْرَمِينَ إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَمَّا قَالَ سَلَمُ قَوْمُ مُنْكَرُونَ فَرَاغَ إِلَى أَهْلِهِ فَجَاءَ بِعِجْلٍ سَمِيْنِ فَقَرَّبَةَ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ پھر فرمایا: (الذاریات : 25 تا 28) جلسہ سالانہ UK کے دن بہت قریب آگئے ہیں اور یہ وہ جلسہ سالانہ ہے جو ایک عالمی نوعیت اختیار کر چکا ہے۔سب جلسے بہت اچھے ہوتے ہیں محض اللہ کی خاطر دور دور سے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں بہت سے فوائد باہمی محبت کے ذریعے بھی بڑھتے ہیں اور دیگر روحانی اور آسمانی برکات بھی بکثرت نازل ہوتی ہیں۔جرمنی کا جلسہ بھی بہت غیر معمولی نوعیت اختیار کر چکا ہے کینیڈا کا بھی اپنا رنگ رکھتا تھا امریکہ کا بھی، دور دور سے مہمان آتے ہیں اور ان سے مل کر محبتیں تازہ ہوتی ہیں پرانی یادیں پھر تازہ ہو جاتی ہیں اور آئندہ کے لئے گویا ز ادراہ مل جاتا ہے۔بعض جلسے ایسے ہیں اتنا روحانی زاد چھوڑ جاتے ہیں ایسی غذا پیچھے چھوڑ جاتے ہیں کہ سارا سال یادوں میں ان کو کھایا جاتا ہے اور وہ ختم نہیں ہوتیں۔مگر UK یعنی United Kingdom کا جو جلسہ ہے اس کی اپنی ایک شان ہے۔اس کثرت سے دور دراز سے مشرق و مغرب، شمال و جنوب سے دنیا کے کسی جلسے میں لوگ اس