خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 553 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 553

خطبات طاہر جلد 15 553 خطبہ جمعہ 12 جولائی 1996ء آپ کے تمام پروگراموں میں ہمیشہ باقی رہنی چاہئیں اور ان کے بغیر MTA دنیا کے دل جیت نہیں سکتی مگر جیت رہی ہے خدا کے فضل سے حالانکہ خامیاں بھی بہت ہیں۔میری دعا یہ ہے کہ آپ سب کو تمام دنیا کے احمدیوں کو اپنے اپنے ملک اور علاقوں کے پروگرام بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔کی اب چین میں بھی ہمارے احمدی بس رہے ہیں ان سے میں نے کہا تھا جماعت آپ کو کہاں کیمرے لے لے کے دے گی ہر جگہ سے۔آپ میں کھاتے پیتے لوگ ہیں اپنا کیمرہ خود خریدیں اور ہم سے یہ پوچھ لیں کہ کون سا خریدا جائے۔اب مجھے اطلاع ملی ہے کہ میری اس نصیحت کے بعد کیمرہ خریدا گیا ہے اور تجربے کریں۔مگر چین جیسے ملک میں تو بے شمار واقعات ہیں جو ماضی میں پھیلے پڑے ہیں۔ان کے ماضی کو ہی اگر ٹیلی ویژن پر ان کے باقیات کے حوالے سے دکھایا جائے تو بہت عظیم الشان مضمون ہے۔دیوار چین کب بنی ، کیسے بنی، اس کے مناظر کہاں سے کہاں تک پھیلے ہیں۔کبھی آپ کو جنوب میں دکھانی پڑے گی۔کبھی شمال میں دکھانی پڑے گی اور اندازہ کریں کہ وہ تین ہزار میل کے قریب لمبی دیوار ہے۔اتنی چوڑی کہ اس کے اوپر بگھیاں دوڑتی ہیں اور مسلسل چلتی چلی جاتی ہیں اور پہاڑیوں کی بلندیوں پر چڑھتی ہے، کھڈوں کی گہرائیوں میں اترتی ہے اور مسلسل جاری ہے اور اتنی مضبوط ہے کہ دشمن پھر اس کو تو ڑ کر چین پر حملہ آور نہیں ہوسکا۔اب یہ جو مضمون ہے اپنی ذات میں اس کا ایک تاریخی پہلو بھی ہے اور اس مضمون کو اس دیوار کے ساتھ بھی لگایا جا سکتا ہے جس کا قرآن کریم میں ذکر ہے کہ یا جوج ماجوج کے خطرے سے بچنے کے لئے خدا تعالیٰ نے ایک بادشاہ کو تو فیق عطا فرمائی تھی اور وہ کون بادشاہ تھا۔حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں خورس تھا، دارا نہیں تھا اور جہاں تک میں نے تحقیق کی ہے ایک ذرہ بھی مجھے شک نہیں کہ وہ خورس ہی تھا اور خورس کے سوا کوئی اور ہو نہیں سکتا۔جس کی اتنی تعریف بائبل میں کی گئی ہو اور اس کی عظمتوں کے ذکر کے ترانے غیر مذہب کی کتاب گا رہی ہے جس کا اس کے ساتھ تعلق نہیں ہے اور پھر خدا اس کو توفیق بھی بخشتا ہے اسرائیل کی خدمت کرنے کی اس کا ذکر بھی ملتا ہے۔اس نے بہت دور دور کے سفر کئے اس نے بھی دیوار میں بنائی ہیں تو یہ تحقیق کہ آیا چین کی دیوار پر کیا اس کا بھی کوئی اثر تھا کہ نہیں۔جہاں تک زمانے کا تعلق ہے یہ دیوار اتنی پرانی ہے کہ ممکن تو ہے کہ اسی کے دور میں بنی ہولیکن براه راست یا بالواسطہ اس کا اثر تھا کہ نہیں یہ بھی ایک تحقیق ط