خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 552
خطبات طاہر جلد 15 552 خطبہ جمعہ 12 جولائی 1996ء کی فلم میں سکول ہی دکھایا جارہا ہے، لیبارٹری دکھائی جارہی ہے۔کیا یوگنڈا سے اچھی لیبارٹری اور کہیں موجود نہیں ہے۔اس میں کیا دلچسپی ہے ہمیں۔ہاں سرسری طور پر بتا دیتے کہ یہ لیبارٹری باقی سب سے بہتر ہے اور خدا نے احمدیت کو توفیق بخشی ، بات ختم کرتے۔یوں لیبارٹری میں داخل کیا ہے باہر نکلنے کا رستہ ہی نہیں دکھایا یہاں تک کہ میں نے کہا کہ آئیے ہم کہیں اور چلتے ہیں۔پس جب فلم بناتے ہیں تو سوچا تو کریں۔یہ سوچا کریں کہ آپ پر اگر یہ فلم ٹھونسی جائے تو آپ کا کیا حال ہوگا۔ایسی فلم بنائیں کہ جب آپ اسے دیکھنے لگیں تو پھر نظریں الگ نہ ہوسکیں ،اٹھ نہ جائیں اور ہر تعلیم میں دلچسپی کا پہلو پیدا کرنا یہ ہمارا اولین فریضہ ہے ورنہ دنیا کے مقابل پر ہم مات کھا جائیں گے اور اللہ کے فضل سے بہت حد تک خدا تعالیٰ نے ہمیں یہ توفیق بخشی ہے کیونکہ جب غیر مجھے لکھتے ہیں کہ ہم نے MTA دیکھنا شروع کیا تو پھر نظر الگ نہیں ہوتی تھی اور اب اس کی عادت پڑ گئی ہے تو وہ جو احمدی نہیں جو مسلمان بھی نہیں جو عیسائی ہیں یا بعض ہندو بھی ان میں شامل ہیں جب وہ یہ باتیں لکھتے ہیں تو پھر یہ ایک تصدیق ہے کہ واقعہ ہمارے پروگرام میں کوئی نہ کوئی جذب ضرور ہے اور وہ جذب اصل میں سچائی کا جذب ہے۔پروگراموں میں لطف پیدا کرنے کے وقت بناوٹ نہ آنے دیں جہاں آپ کے پروگراموں میں بناوٹ آگئی وہاں یہ پروگرام مر جائیں گے اور اکثر لوگ یہ تجزیہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے کہ ہم کیوں ان پروگراموں کو پسند کر رہے ہیں کیوں دوسروں کو نہیں کرتے یا کرتے ہیں تو دل اتر گیا ہے ان سے۔اصل بنیادی وجہ یہ ہے کہ احمدیت کے پروگرام جو MTA پر دکھائے جاتے ہیں ہماری کوشش یہ ہے کہ وہ سارے زندہ ہوں اور ہر طرح کی بناوٹ سے پاک ہوں۔غلطیاں بھی ہوں تو غلطیوں کی معافی مانگ لی جائے۔اگر صحیح بھی کرائی جائے تو سب کے سامنے کروائی جائے۔پس آپ نے کئی دفعہ دیکھا ہوگا پروگرام میں بیٹھا ہوں ساتھ کہ رہا ہوں جی اچھا یہ نہ کرو وہ کرو۔کبھی دنیا میں ایسے پروگرام کہیں اور بھی دیکھتے ہیں آپ نے کہ ٹیلی ویژن جاری ہے اور وہاں تصحیح ہورہی ہے اور ادا ئیں بتائی جارہی ہیں یہ نہیں کرنا وہ کرتا ہے لیکن اس میں اپنا ایک مزہ ہے اور یہ وہ مزہ ہے جو کہیں اور آپ کو نہیں ملے گا کہ سچائی جس طرح پھول کھلتا ہے اس طرح کھل رہی ہے۔اس کا ہر پہلو دکھائی دے رہا ہے اور پھولتا ہوا پھیلتا ہوا، پھولتا، پھلتا دکھائی دے رہا ہے۔یہ وہ خصوصیات ہیں MTA کی جو