خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 504
خطبات طاہر جلد 14 504 خطبہ جمعہ 14/ جولائی 1995ء میں نے بیان کیا ہے کہ اس پہلو سے کیونکہ تبلیغ سے اس کا بہت گہرا تعلق ہے اور من مضمون دعوت الی اللہ کا بیان ہو رہا تھا میں نے چند وہ آیات چنی ہیں جن کے حوالے سے میں دعوت الی اللہ کی کامیابی میں صبر کی جس حد تک ضرورت ہے اور کیسے صبر کیا جا سکتا ہے اس مضمون پر روشنی ڈالتا ہوں۔ایک تو جیسا کہ میں نے بیان کیا۔قرآن کریم کی سورۃ العصر میں فرمایا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ صبر کے ساتھ نصیحت کرتے ہیں صبر کے ساتھ نصیحت کا مطلب ہے نصیحت کرنا چھوڑتے نہیں ہیں نصیحت کرنے سے تھک نہیں جاتے اور مصائب پر صبر کی تلقین بھی کرتے ہیں، یہ سارے مضامین اکٹھے اس میں داخل ہیں۔مگر اس لفظ صبر کے مختلف مواقع پر استعمال کی مثالیں ہمیں قرآن میں ملتی ہیں اب میں ان کے حوالے سے آپ کو سمجھاتا ہوں۔ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوْاوَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ (البلد: 18) بعض صفات کا ذکر ہے، بعض حالات کا ذکر ہے ان حالات میں مومن کیا کرتا ہے اور کافر کیا کرتا ہے۔اس موازنے کے آخر پر فرمایا۔ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا پھر وہ بد بخت جو نیکیوں سے محروم رہتا ہے اس سے یہ نہیں ہوتا کہ وہ ان لوگوں میں داخل ہو جائے جو ایمان لاتے ہیں۔اب اس کا ذکر چھوڑ کر ایمان لانے والوں کا بیان شروع ہو گیا۔الَّذِینَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں وہ صبر کے ساتھ نصیحت کرتے ہیں اور مرحمۃ کی نصیحت کرتے ہیں یا مرحمۃ کے ساتھ نصیحت کرتے ہیں۔اب مرحمہ سے نصیحت کا کیا مطلب ہے؟ ایک مراد یہ ہے کہ ان کی نصیحت کسی غصے یا انتقامی کارروائی کے نتیجے میں نہیں ہوتی کسی حقارت کے صلى الله نتیجے میں نہیں ہوتی۔ان کی نصیحت کا سرچشمہ رحمت ہے اور یہی معنی ہے جو آنحضرت ﷺ کے رحمۃ للعالمین ہونے میں پایا جاتا ہے۔جس نے سب سے زیادہ دعوت الی اللہ کرنی تھی اسے سب سے زیادہ رحمت بنایا گیا اور تمام صحابہ کی بلا استثناء گواہی ہے کہ آنحضرت ﷺ کی نصیحت میں غصے کا کوئی عنصر نہیں ہوتا تھا۔ہمیشہ رحمت اور شفقت کے ساتھ نصیحت کیا کرتے تھے اور رحمت اور شفقت کی نصیحت ہی ہے جو کامیاب ہوا کرتی ہے۔پس وہ لوگ جو تبلیغ کرتے ہیں اور کامیابی سے تبلیغ کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے لازم ہے کہ گفتگو کے دوران ، بات پہنچاتے ہوئے اپنے دل کو ٹولتے رہیں کہ کیوں تبلیغ کر رہے ہیں کیا کوئی