خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 441
خطبات طاہر جلد 14 441 خطبہ جمعہ 16 / جون 1995ء کوئی بچتا ہے تو خدا کی تقدیر کی وجہ سے بچتا ہے۔ایک تقدیر زندگی کی حفاظت کر رہی ہے۔ایک تقدیر موت کی طرف بلا رہی ہے تو فرماتا ہے کہ ہماری تقدیر جو تمہیں ایک خاص مدت تک زندہ رکھنے کا فیصلہ کئے ہوئے ہے، وہ تمہیں ہماری دوسری تقدیر سے بچارہی ہے ورنہ اللہ قاہر کامل ہے اس کا اختیار اتنا مکمل ہے سزادینے کا بھی اور مٹانے کا بھی کہ اگر خدا ہی کی تقدیر تمہیں خدا کی دوسری تقدیر سے نہ بچاتی تو تمہارا کچھ بھی وجود باقی نہ رہتا۔اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے حَتَّى إِذَا جَاءَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لَا يُفَرِّطُونَ (الانعام: 2 6) اس مضمون کو کھول دیا ہے۔اس کی تائید میں قرآن خود بیان فرما رہا ہے۔کہتا ہے ہاں اس وقت تک بچاتی ہے جب تک خدا کی تقدیر موت کی تقدیر نہ آجائے۔جب موت کی تقدیر آتی ہے تو پھر اللہ بھیجتا ہے ان لوگوں کو ان فرشتوں کو جو موت کا پیغام لے کر آتے ہیں اور وہ کسی چیز میں زیادتی نہیں کرتے ، کچھ اضافہ نہیں کرتے کسی چیز میں، جتنا خدا کہتا ہے اتنا ہی کرتے ہیں۔ثُمَّ رُدُّوا إِلَى اللهِ مَوْلَهُمُ الْحَقِّ اب یہاں حق کے لفظ کا استعمال ہے جو میں بیان کر رہا تھا۔پھر وہ تمام تر اس مولیٰ کی طرف لوٹائے جائیں گے جو حق ہے لَهُ الْحُكْمُ اور حکم بھی اسی کا ہے وَهُوَ اَسْرَعُ الْحَسِبِيْنَ اور حساب میں بہت تیز ہے۔اب مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ سے جو حق کا تعلق ہے یہ جوڑ کر ہمیں اپنے اعمال کی نگرانی کا حکم دیا گیا ہے کہ تم اس دنیا میں اگر بچتے ہو اپنی سزاؤں سے تو یاد رکھو قاہر کی زد سے تم بچ سکتے ہی نہیں تھے۔یہ محض اس کا احسان ہے کہ اس کی دوسری تقدیر جاری ہوتی ہے اس کی ایک تقدیر سے بچانے کیلئے لیکن یہ سلسلہ موت تک صرف چلے گا۔جب موت آئے گی تو خدا کے بھیجے ہوؤں کی وجہ سے آئے گی۔پھر تم مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کے حضور پیش ہوگے۔یہاں مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کہے بغیر اس کے مضمون کو بیان فرمایا گیا مولاهم الحق، مُلِكِ يَوْمِ الدِینِ وہ ہے جو حق سے فیصلہ کرے گا۔قرآن کریم اس مضمون کو خوب کھول رہا ہے۔سچا ہے اور سچائی سے فیصلہ کرے گا کسی پر کوئی زیادتی نہیں ہوگی اور جن فرشتوں کو بھیجا تھا ان فرشتوں کی صفات بتارہی ہیں کہ جس خدا کے حضور جارہے ہیں اس کی طرف سے زیادتی ہو ہی نہیں سکتی توَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لَا يُفَرِّطُونَ ایسے فرشتے بھیجتے ہیں جو اس موت کے وقت بھی ان پر کوئی زیادتی نہیں کرتے۔جو حق ہے اس سے وہ