خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 288 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 288

خطبات طاہر جلد 14 288 خطبہ جمعہ 21 اپریل 1995ء نہ سمجھایا جا سکتا ہے کیونکہ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ (الشوری: 12) اس جیسا ہے ہی کچھ نہیں ہم سمجھیں گے کیا اس کو ؟ پس اس مجبوری کے پیش نظر یہ مثالیں بیان کرنی پڑتی ہیں اور ان مثالوں کے ذریعے خدا کا جو عرفان دل میں پیدا ہوتا ہے وہ ہمیں خدا سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کا اہل بنا دیتا ہے اور ہم اپنی زندگی کے مقصد کو پورا کرنے کے بہتر اہل بن جاتے ہیں۔پس اس پہلو سے یہ مضمون کا سلسلہ محض کوئی علمی ذوقی سلسلہ نہیں بلکہ ہماری ایک اشد ضرورت ہے جس کے پیش نظر میں سمجھتا ہوں کہ ابھی مجھے کچھ عرصہ اس کو جاری رکھنا پڑے گا۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکات۔