خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 289 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 289

خطبات طاہر جلد 14 289 خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء دنیا کی چالاکیوں سے عاری شخص جو متقی ہو اس کے کام میں ہمیشہ زیادہ برکت ہوتی ہے۔( خطبه جمعه فرموده 28 اپریل 1995ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: آج تین ملکوں میں ملکی سطح پر کچھ جلسے اور اجتماعات ہو رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے ذکر سے اس خطبے کا آغاز ہو۔سب سے پہلے تو سری لنکا کی جماعت کی طرف سے درخواست ہے که ۳۰ را پریل کو ان کا سالانہ جلسہ منعقد ہو گا۔اسی طرح تمام سری لنکا کی لجنہ اماء اللہ کا اجتماع بھی ۲۹ / تاریخ کو شروع ہو رہا ہے تو ان دونوں کی کامیابی کے لئے احباب جماعت سے وہ دعا کی درخواست کرتے ہیں۔سری لنکا کی جماعت کو اگر چہ چھوٹی ہے اور باہمت ہے مگر بار بار بعض دشمنوں کی طرف سے مشکلات پیش آتی ہیں اور حال ہی میں وہاں ایک مرکز پر حملہ کیا گیا ، اس کو جلایا گیا ، وہاں بعض احمد یوں کو زدوکوب کیا گیا۔تو اس لحاظ سے بھی دعا کے محتاج ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ہمت عطا فرمائے اور جن نیک کاموں کو بڑے عزم کے ساتھ انہوں نے جاری کیا ہے،استقلال کے ساتھ اس پر ان کو ثبات قدم بخشے۔اب جماعت احمد یہ جرمنی کی طرف سے بھی درخواست ملی ہے کہ آج ۲۸ اپریل کو ان کی مجلس شوریٰ منعقد ہورہی ہے۔اب جو مجلس شوری کا نظام ہے یہ خدا کے فضل سے کافی پھیل گیا ہے اور مستحکم ہو گیا ہے۔ابتداء میں ان جگہوں میں غلطیاں بھی ہوتی تھیں اور ایسی جگہ مثلاً جرمنی ہے جہاں