خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 239
خطبات طاہر جلد 14 239 خطبہ جمعہ 7 اپریل 1995ء باپ کی صفات کے تمام نقوش اس پر مرتسم ہوتے ہیں اور ان نقوش کو لے کر بچہ انہی صفات کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔تو زندگی کی بنیادی صفات جو زندگی کے مختلف خلیوں میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نقش ہیں وہ آگے بڑھتی ہیں مگر خدا کے وجود میں اس قسم کا اضافہ ممکن نہیں ہے۔اب یہ پہلو سمجھنے کے بعد سوال یہ ہے کہ رحمن کیا چیز ہے۔کیا لفظ رحمن مشتق ہے کہ نہیں۔عربی دان ، گرامر کے ماہر کہتے ہیں لفظ رحم سے مشتق ہے اور رحم وہ مادہ ہے جس سے لفظ رحمن بھی مشتق ہے اور عورت کے بدن کا وہ جزو جس میں بچہ پیدا ہوتا ہے بچہ دانی یا یوٹرس ، اس کا نام رحم ہے وہ بھی رحم سے مشتق ہے اور اگر اس مضمون کو تسلیم کر لیا جائے تو پھر آگے تمام صفات باری تعالیٰ انسانی زبانوں میں استعمال ہونے والے الفاظ سے مشتق معلوم ہوں گی یعنی ان سے نکلی ہوئی ہیں۔تو سورہ اخلاص کا یہ دعویٰ کہ تمام صفات باری تعالیٰ ازل سے اسی طرح ہیں اور ایک بھی صفت کسی انسان کی بنائی ہوئی زبان سے مشتق نہیں ہے۔یہ غلط ثابت ہوتا ہے۔اس پہلو سے میں نے آنحضرت مو کے ارشادات کا مطالعہ کیا کیونکہ مجھے یاد تھا کہ رحمن کا تعلق رحم سے جوڑا گیا ہے اس لئے یہ کیسے جوڑا گیا۔یہ مسئلہ تھا جس کو حل کرنے کے لئے میں نے متعلقہ حدیثیں نکلوائیں تو آپ بھی دیکھیں تو آپ ورطہ حیرت میں ڈوب جائیں گے کہ آنحضرت ﷺ نے اس مضمون کو کن الفاظ میں بیان فرمایا ہے۔حضرت ابوالدرداء بیمار ہوئے۔حضرت عبدالرحمن بن عوف نے ان کی عیادت کی اور فرمایا کہ میرے علم کے مطابق ان میں سے سب سے بہتر اور زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ابو محمد ہیں پھر حضرت عبدالرحمن بن عوف نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اللہ ہوں اور میں رحمن ہوں اور میں نے رحم کو پیدا کیا ہے، اسے اپنے اسم سے پھاڑا ہے یعنی رحم کسی لفظ رحمت سے نہیں نکلا بلکہ رحمن خدا سے رحم نکلا ہے اور کن معنوں میں نکلا ہے اس کا میں ابھی ذکر کرتا ہوں۔جو لفظ ترجمہ کیا گیا ہے پھاڑا۔شققت لها من اسمى “میں نے اپنے نام سے اس کو پھاڑا۔اس سے یہ غلط تصور بھی پیدا ہو سکتا ہے بعض لوگوں کے دماغ میں کہ گویا اس صفت الہی نے بچہ دیا اور اس سے پھٹ کر ایک اور صفت پیدا ہوئی۔صلى الله دوسری حدیث میں آنحضرت ﷺ اس مضمون کو کچھ مختلف الفاظ میں بیان فرماتے ہیں یا راوی نے جس نے یہی مضمون آنحضرت ﷺ کو بیان کرتے ہوئے سنا تھا اس نے دوسرے الفاظ