خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 979 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 979

خطبات طاہر جلد 13 979 خطبہ جمعہ فرمودہ 23 دسمبر 1994ء رہی ہے اور تصویر سے تصویر کھینچنا اگر اچھا تصویر کھینچنے والافن جانتا ہو تو یہ تنوع ضرور پیدا کر دیتا ہے۔باقی پروگرام مووی ہوں مگر تصویر دکھانے کے لئے آپ کے پاس یہ تو ممکن نہیں کہ ہر جگہ پہنچ سکیں۔جب میں ناروے میں ایک موقع پر ایک چھوٹی فیری میں سفر کر رہا تھا تو ایک گھنٹہ میں نے اپنے عام کیمرے سے اس پر تجربے کئے اور وہ جو فیری میں اس علاقے کی تصویروں کے رسالے پڑے ہوئے تھے ان کو اپنی بچی کو پکڑا کر کہ تم یہاں رکھو اور میں تصویر کھینچ کے دیکھنا چاہتا ہوں کہ اس سے کوئی Video Effect پیدا ہوسکتا ہے کہ نہیں تو جب وہ دیکھی تو میں حیران رہ گیا دیکھ کے ، مجھے پتا تھا اس لئے میں جانتا تھاور نہ بعض دفعہ تو لگتا ہی نہیں تھا کہ یہ تصویر سے تصویر اتاری ہوئی ہے تو آپ استعمال کریں ذہن کو۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذہن کو بڑی صلاحیتیں عطا کی ہوئی ہیں اس دنیا کو Explore کریں جو خدا نے آپ کے ہر ایک کے ذہن میں رکھی ہوئی ہے تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔اب ہندوستان کو اگر اپنی فلمیں بنانی ہوں تو ہمالیہ کو پیش کرنا پڑے گا۔ہمالیہ کے ذکر کے بغیر تو ہندوستان کے تو کوئی معنی نہیں ہیں جب آپ پاکستان جائیں گے تو وہاں 2-K کی چوٹیاں ہیں دوسرے ایسے پہاڑ یا علاقے ہیں، درہ خیبر ہے، ان کی تصویریں کھینچی ہوں گی۔کچھ تصویر میں تو آپ کھینچ سکتے ہیں آسانی سے۔کچھ آپ ایسی Unions سے لے سکتے ہیں جو ہائی کنگ کے طور پر گئیں اور اچھے معیار کی فوٹو گرافی انہوں نے کی ہوئی ہے۔وہ تعاون کرتے ہیں ایسے لوگ اور پھر کچھ تصویریں، بڑے بڑے اچھے کمپنیوں کے کیلنڈر شائع ہوتے ہیں، ان سے آپ لے سکتے ہیں مگر پروگرام آپ نے تصویری بنانا ہے صرف تقریری نہیں بنانا، یہ میں سمجھا رہا ہوں اور پھر تاریخ کوان مقامات کے حوالے سے بیان کرنا۔اگر آپ اٹلی میں کام کر رہے ہیں تو اٹلی میں وہ غاریں دکھانی ہوں گی جن میں عیسائی کسی زمانے میں پناہ لیا کرتے تھے یعنی وہ عیسائی جو موحدین تھے اور محض توحید سے چھٹے رہنے کے نتیجے میں ان کو سزا ملی ہے۔اس پہلو سے جو آج پاکستان میں جماعت احمدیہ سے ہو رہا ہے یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کی ایک اور دلیل ہے۔توحید ہی کی وجہ سے سب دکھ ہیں۔لا الہ الا اللہ کا کلمہ ہے جو احمدی کی زبان سے ان کو تکلیف دیتا ہے اور اس پر یہ طرح طرح کی سزائیں دیتے اور طرح طرح کے جتن کرتے ہیں کہ کسی طرح احمدی اس کلے سے اپنا تعلق توڑلیں