خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 978
خطبات طاہر جلد 13 978 خطبہ جمعہ فرموده 23 دسمبر 1994ء آپ کو لطف آ رہا ہو اور آپ کا ذوق خدا کے شکریے ادا کر رہا ہو۔ورنہ بھونڈا گھر ہوتو وہاں مرغا پکے یا مچھلی پکے، ہر چیز ایسی بے ہودہ ہو جاتی ہے کہ ایک لقمہ بھی نہیں کھایا جاتا وہاں۔تو سلیقے کی بات میں کر رہا ہوں۔روپے کے نچھاور کرنے کی بات نہیں کر رہا۔سلیقے کے اندر رہتے ہوئے آپ اپنے پروگراموں کو بہت دلچسپ بنا سکتے ہیں بلکہ دوسروں کے لئے نمونے بن سکتے ہیں۔اس پہلو سے ملک کی تاریخ کو مختلف طور پر پیش کرنا ، ملک کے تاریخی ہیرو ہیں،ان کی باتیں، Heroes جن کو انگریزی میں کہتے ہیں ہم اردو میں ہیرو کہتے ہیں ان کو۔ہیرو ہیں کہیں وہ شاعر ہیں کہیں شیکسپئر کی باتیں ہوں گی کہیں شیر ووڈ فارسٹ میں چلے جائیں گے آپ وہ Roben Hood اور پھر جان جو اس کا مسخرہ اس کے ساتھ چلتا ہے وغیرہ وغیرہ۔اب اس میں بعض دفعہ جو فلمیں ہیں ایسی ان میں سے چند لمحے کے سین اٹھانے کی قانون اجازت دیتا ہے اور وہ اٹھائی جاسکتی ہیں وہاں سے تو نئی فلم تو نہیں بنانی مگر جب رابن ہڈ Robin Hood کی بات کریں گے تو وہاں شیر ووڈ فارسٹ Shere wood forest کا نظارہ تو دکھائیں گے اور پھر وہ دکھا دیں اتنے اتنے اقتباس جتنے کی قانون اجازت دیتا ہے کہ یہ ہوتا تھا Robin Hood کا۔اس طرح تیراندازی ہوا کرتی تھی اور دوسرے Folklore ہیں مختلف ملکوں کے مختلف ہیں امریکہ میں ڈیوی کروکیٹ Devi crokit کی باتیں ہوتی ہیں۔اسی طرح سوٹزر لینڈ کے ہیرو ہیں جن کے اوپر بڑی کتابیں لکھی گئی ہیں۔بیور وولف Bevor wolf ہے ناروے کا ، اس کے متعلق بھی کئی پروگرام فلمائے جاچکے ہیں۔تو ملکی ہیروز کی باتیں بھی کریں اور اس میں سیاسی ، عامتہ الناس کا ہیرو، اس کا کردار کیا تھا۔اس پر کیسے کیسے گانے بنائے گئے۔قوم کے اوپر کس طرح وہ اثر انداز ہوا اور پھر سیاسی ہیرو ہیں، فوجی ہیرو ہیں جنہوں نے عظیم الشان کارنامے سرانجام دیئے ہیں۔تو انگلستان کی تاریخ ، یہ آپ غور کریں تو بے شمار پروگرام ہر جگہ آپ کو دکھائی دیں گے جن کو آپ لے سکتے ہیں، بیان کر سکتے ہیں ساتھ تصویریں بھی دکھا سکتے ہیں اگر چہ کھڑی تصویریں ہوں۔ہمارے پروگراموں کا حیات گروپ ہے مثلاً اس میں بعض ایسے پروگرام بنانے والے ہیں جنہوں نے اپنی ذہانت سے کھڑی تصویروں سے تصویر بنائی ہے لیکن کچھ دیر تک انسان کو پتا نہیں چلتا کہ یہ تصویر ہے اور کھڑی ہے مثلاً وہ تصویر کے ایک حصے سے شروع کیا اور کیمرے کو حرکت دی ہے اور لگتا ہے کہ وہ ساری تصویر حرکت کر