خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 876
خطبات طاہر جلد 13 876 خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1994ء دیکھا تو پتا چلا کہ یہ ایک بہت ہی پیارا انداز مسلمانوں کو نصیحت کرنے کا ہے۔اس محبت کے حوالے سے جو ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان سے رسول کی نظر میں لازماً ہونی چاہئے اور یہ محبت کا رشتہ مسلمانوں سے باہر نسبتا کمزور ہو جاتا ہے۔رہتا تو ہے مگر نسبتا کمزور۔اس لئے جب نصیحت کی جائے تو زیادہ قوی رشتے کا حوالہ دیا جاتا ہے۔پس یہ نہیں فرمار ہے کہ تم سے مسلمانوں کو گزند نہیں پہنچنا چاہئے بلکہ فرمار ہے ہیں کہ دیکھو مسلمانوں سے گزند پہنچنے کا تمہارے ساتھ تو کوئی دور کا بھی تعلق نہیں ، ناممکن ہے۔پس اگر یہ کرتے ہو تو یہ گناہ ہے۔تم خود مسلمان نہیں رہتے اگر تم سے مسلمان ہوتے ہوئے دوسرے ے مسلمانوں کو تکلیف پہنچتی ہے تو یہ ہرگز مراد نہیں کہ غیروں کو پہنچایا کرو۔بلکہ وہ حدیثیں اور ہیں ایسی بھی احادیث ہیں جن میں اسلام کے حوالے کے بغیر بنی نوع انسان کے حقوق بیان کرتے ہوئے صرف ان کے نہیں بلکہ جانوروں کے حقوق بیان کرتے ہوئے جانوروں سے بھی رحم اور شفقت کے سلوک کی ہدایت ہے۔ایسی ایسی نصیحتیں ہیں کہ جس میں ایک شخص کے متعلق فرمایا کہ اونٹنی جس پر تم ظلم کرتے ہو اس کے تم جواب دہ ہو گے قیامت کے دن۔یہ تمہارے خلاف واویلا کر رہی ہے اور اس نے آزاد کر دیا اس اونٹنی کو اور توبہ کی۔آزاد کر دیا ان معنوں میں کہ کہا بے شک میری طرف سے نکل جائے ، جنگل میں پھرے۔میں اس پر اب کوئی ظلم نہیں کروں گا۔آپ نے فرمایا اگر یہ نہ کرتے تو تم خدا کی پکڑ کے نیچے تھے۔(مسند احمد جلد 1 صفحہ 204) ایک پرندے کی درد ناک آواز سن کر آپ بے چین ہو جاتے ہیں، خیمے سے باہر آ جاتے ہیں وہ مادہ پرندہ تھی کس نے اس مادہ پرندے کو دکھ دیا ہے۔معلوم ہوتا ہے کسی نے اس کے انڈے اٹھا لئے ہیں یا بچہ اٹھا کر لے گیا ہے اور واقعہ یہی بات نکلی اسے واپس گھونسلے میں رکھوایا تو پھر آپ کو چین آیا۔(مسنداحمد جلد 1 صفحہ 404) یہ ہیں محمدرسول اللہ ﷺ رحمۃ للعالمین۔اس لئے رحمتہ للعالمین کے مضمون سے ہٹ کر آپ کی کسی حدیث کا کوئی ترجمہ درست نہیں ہوگا۔پس جب مسلمان کے حوالے سے بات کرتے ہیں تو اسلام جو باہمی اخوت و محبت پیدا کرتا ہے اس سے استفادہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی تربیت کی ایک بہت ہی حکیمانہ کوشش فرماتے ہیں۔پس اس پہلو سے جب ہم وسیع دائرے میں جاتے ہیں تو غیبت کا مضمون بھی اس دائرے میں ہمیں اسی طرح قابل توجہ دکھائی دیتا ہے جیسا نسبتا اندرونی دائرے کے۔مثلاً نظام جماعت ہی کا تعلق نہیں رہتا بلکہ غیبت عام مسلمان کی کرنا بھی اتنا ہی بڑا جرم اور بھیانک جرم ہے۔اتنا بڑا نہ ہی تو ایک بھیانک جرم ہے جو بڑے جرم