خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 778 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 778

خطبات طاہر جلد 13 778 خطبہ جمعہ فرمودہ 14 /اکتوبر 1994ء ہیں ان کو از سرنو دیکھنا پڑتا ہے ان کا ابتدائی ڈھانچہ بعض دفعہ مجھے خود دیکھ کر اس کی منظوری دینی پڑتی ہے ور نہ کئی دفعہ غلطیاں بیچ میں داخل ہو جاتی ہیں اور جماعت احمدیہ کا وقار مجروح ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔کئی دفعہ غلطی سے ایسی باتیں ہو جاتی ہیں اس پر شکوے موصول ہوتے ہیں تو اب تو بار بار ہدایت سے ٹیموں کو اتنا تیار کر لیا گیا ہے کہ ان کے اندر خدا تعالیٰ نے یہ سلیقہ پیدا کر دیا ہے کہ جہاں بھی ان کو خطرہ محسوس ہو کہ یہ مناسب ہے یا نہیں ہے وہ فوری طور پہ مجھ سے وقت لے کر مجھے وہ وڈیولا کے دکھاتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ یہ حصے خاص طور پر توجہ کے مستحق ہیں اور پھر ہم مل کر وہاں فیصلے کر لیتے ہیں۔تو یہاں بھی ایک بہت بڑی ٹیم کی ضرورت ہے جو اول ان تمام پروگراموں کو جو انگلستان سے یہاں پہنچیں گے ان کو ساتھ ساتھ دیکھے اور امریکہ کے لئے فیصلہ کرے کہ کتنے حصوں میں اس کو پیش کرنا ہے۔بعض پروگرام ہیں ایک ایک دو دو گھنٹے کے پروگرام ہیں یا چھ سات گھنٹے کے پروگرام ہیں۔مختلف جلسے ہیں ان میں بہت سی تقاریر ہیں اور بہت سے دلچسپ واقعات ہیں تو ان پروگراموں کو بعینم اسی طرح تو آپ سٹاک میں داخل نہیں کر سکتے۔ان کو دیکھنا ہے ان میں سے انتخاب کرنا ہے بعض چیزوں کو لینا ہے، بعض چیزوں کو چھوڑنا ہے پھر اس کے ساتھ ساتھ کمنٹری بھری ہے کہ اب ہم آپ کے سامنے کیا چیز پیش کرنے والے ہیں۔تو بہت بڑا کام ہے۔ہزاروں گھنٹے ایک مہینے میں ہمارے ہاں Volunteer لگا رہے ہیں اور بلا مبالغہ ہزارہا گھنٹے صرف کر رہے ہیں اور تب جا کر بمشکل آہستہ آہستہ اب یہ احساس ہو رہا ہے کہ ہم اس گھوڑے پر کاٹھی ڈال سکے ہیں۔لیکن ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے گھوڑے نے بھی سیکھنا ہے، سواروں نے بھی سیکھنا ہے۔تو آپ نے ابھی سواری کا آغاز نہیں کیا اس لئے میں سمجھا رہا ہوں کہ جہاں جہاں جس احمدی مخلص کو یہ احساس ہو کہ وہ سلیقہ رکھتا ہے کہ ان کاموں میں مدد دے سکے وہ ان کاموں میں مدد کے لئے اپنا نام فوری طور پر امیر صاحب یونائیٹڈ سٹیٹس کی خدمت میں پیش کرے اور کینیڈا میں اگر کچھ لوگ وقف کر کے خواہ وہاں مقامی طور پر کام کرنے کے لئے وقت پیش کریں یا یہاں آنے کے لئے تیار ہوں وہ امیر صاحب کینیڈا کے سامنے اپنے نام جلد از جلد پیش کریں۔ایک اور پہلو ہے کہ لائیو پروگرام جو روزانہ آتا ہے اس کو دیکھنا اور اس میں فیصلہ کرنا کہ کون سا پروگرام کس وقت پیش کیا جائے۔اب جو ایک گھنٹہ روزانہ میں دیتا ہوں اس میں بھی بعض ایسے پروگرام شروع ہو چکے ہیں کہ وہ از خود اسی دن ہم یہاں جاری نہیں کر سکتے کیونکہ آپ ان پروگراموں