خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 776
خطبات طاہر جلد 13 776 خطبہ جمعہ فرمودہ 14 /اکتوبر 1994ء وقت نہیں ہوتے اور لڑکے شام پانچ بجے آ کر اسی سٹوڈیو پہ قبضہ کرتے ہیں اور پھر بعض دفعہ رات ایک دو بجے تک کام کرتے ہیں اور یہ سارے وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بے کا رنہیں یا طلبہ ہیں یا کام کرنے والے لوگ ہیں اور مسلسل محنت کے ساتھ ایک دن بھی تھکاوٹ کا شکوہ کئے بغیر انہوں نے کام کو سنبھالے رکھا ہے اور دن بدن خدا کے فضل سے بہتر بنارہے ہیں۔اگر میں آپ کو تفصیل بتاؤں کہ ایک گھنٹے کی وڈیو کو دکھانے کے قابل بنانے کے لئے کتنی محنت کرنی پڑتی ہے ، کیا کیا جائزے لینے پڑتے ہیں تو آپ حیران ہو جائیں گے کہ کتنے بڑے وقت کی قربانی درکار ہے اور یہ سب خدا کے فضل سے جماعت انگلستان بڑے شوق سے کر رہی ہے اور جب مجھے فکر پیدا ہوتا ہے کہ یہ تھک نہ جائیں یقین دلاتے ہیں کہ بالکل مطمئن رہیں ہم عہد کر چکے ہیں اس کام کو ضرور نبھائیں گے اور نبھا رہے ہیں۔پروگرام بڑھ رہے ہیں پہلے تو صرف پاکستان کے اور بعض مشرقی ممالک ایشیا کے لئے صبح گیارہ سے رات گیارہ بجے تک بارہ گھنٹے کے پروگرام ہوتے تھے اب مشرق بعید کے لئے بھی پروگرام شروع ہو چکے ہیں اور انڈونیشیا جو بڑی مدت سے جماعتی پیغام دینے سے اس لئے محروم تھا کہ قانونی وقتیں حائل تھیں۔اب جو Satellite ہم نے ان کے لئے چنا ہے ان کا مرکز انڈونیشیا ہے اور سب سے اعلیٰ Reception انڈونیشیا میں ہوتی ہے اور اس کا دائرہ اتنا وسیع ہے کہ آسٹریلیا میں بھی بہترین پروگرام سنا جارہا ہے اور نیوزی لینڈ میں بھی بہترین پروگرام سنا جا رہا ہے اور نبی میں بھی وہ پروگرام سنا جا سکتا ہے۔ملائشیا میں شمال کی طرف انڈونیشیا کے، وہاں بھی یہ پروگرام بڑی عمدگی سے سنا جا رہا ہے۔تو وہ جو خلا ایک باقی تھا وہ اللہ تعالیٰ نے اس طرح پر فرما دیا لیکن اس کے لئے جو محنت کرنی پڑتی ہے اور جو وڈیوز ممالک کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کرنی پڑتی ہیں اس کے لئے بہت وقت چاہئے اور روزانہ پھر Satellite کو وقت کے اوپر وہ چیز پہنچانا ایک اہم ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم بعض دفعہ پندرہ دن کا پروگرام بناتے ہیں تا کہ آگے آگے رہیں ورنہ ایک منٹ بھی وہ دیر برداشت نہیں کر سکتے۔عین جب سوئی بارہ پہ پہنچتی ہے اگر بارہ پر شروع ہونا ہے تو Satellite کی انتظامیہ ہم سے یہ تقاضا کرے گی کہ اس سے پانچ منٹ پہلے کم از کم وہ ان کی سٹاک میں داخل ہو جانی چاہئے اور اس سے بھی کچھ پہلے ان کو اپنے پروگراموں کو ترتیب دینے کے لئے سارے پروگرام کا علم ہونا چاہئے۔اب یہ سارا کام بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ ہماری طوعی ، رضا کارانہ خدمت کرنے والی ٹیم کر رہی ہے۔