خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 775 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 775

خطبات طاہر جلد 13 775 خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1994ء اور بہت دقت پیش آتی تھی ان کو یہ سہولت ہو جائے گی کہ ان کے لئے یہ Earth Station یہ پروگرام ریکارڈ کر کے اس میں سے جتنا حصہ یہاں کی انتظامیہ نے مناسب سمجھا وہ اسی شام کو دکھایا جائے گا اور دکھانے کے اوقات یہ ہیں کہ مشرقی ساحل پر آٹھ سے لے کر گیارہ بجے تک شام کا وقت ہے۔جوا کثر کام کرنے والوں کی واپسی کے بعد کا وقت ہے اور امریکہ میں تو گیارہ بجے تک جاگنا ایک روز مرہ کا معمول ہے کوئی بڑی بات نہیں ہے۔مغربی ساحل کے لئے کچھ وقت ہے کہ وہاں یہ پروگرام پانچ بجے شروع ہو گا مگر لاس اینجلس میں ڈاکٹر حمید الرحمن صاحب سے میں نے مشورہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے پانچ بجے تک واپس آ جاتے ہیں اور جو کام کرنے والے ہیں وہ بھی پانچ سے لے کے سات کے درمیان گھروں میں واپس آسکتے ہیں تو ان کے لئے کوئی مشکل نہیں ہوگا کہ اگر سارا نہیں تو اس کے ایک حصے سے استفادہ کر سکیں۔دوسرے انہوں نے فرمایا کہ ہر گھر میں یہ سہولت موجود ہے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے لئے ریکارڈنگ کر لو تو جب وہ پانچ سے آٹھ بجے تک کا پروگرام ہو رہا ہو وہ ریکارڈ ہورہا ہو گا واپس آ کے ہم اس کی ریکارڈنگ بھی دیکھ سکتے ہیں۔اگر دیر ہو جائے تو اس طرح امریکہ کے اور کینیڈا کے تمام احمدیوں کو یہ سہولت ہوگی کہ براہ راست مرکزی تربیت سے استفادہ کر سکیں۔اس ضمن میں کچھ اور اہم باتیں ہیں جن کی طرف میں آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اول یہ کہ یہ Satellite کا 'ارتھ ٹیشن بنالینا ، Satellite سے وقت لے لینا یہ اتنا مشکل کام نہیں ہے جتنا روز مرہ پروگرام جاری کرنا ہے۔اس کے لئے بہت قربانی کی ضرورت ہے اور قابل مخلص نو جوانوں اور بڑوں، معمر دوست بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں، ان کی روزانہ وقت کی قربانی کی ضرورت ہے۔انگلستان میں جو انتظام ہے اس کے ذریعے تین چار حصوں میں اہم پروگرام کا روزانہ انتظام کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے۔جو ابتدائی کمزوریاں تھیں ان میں وہ دور کی جارہی ہیں، روز بروز پروگرام بہتر ہورہے ہیں۔اس کے لئے ایک جو جسوال برادر ان کا مستقل وقف ہے جو اس میدان میں پہلے بھی کچھ مہارت رکھتے تھے لیکن اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو اس میدان میں کام کرنے والے Professionals ہیں ان سے کسی طرح بھی کم نہیں اور ان کے علاوہ ایک نو جوانوں کی ٹیم ہے جو روزانہ کام کرتی ہے۔ان میں دس پندرہ یا پندرہ ہیں ایسے لڑکے بھی ہیں لڑکیاں بھی ہیں جن کو الگ سٹوڈیو بنا کے دیا گیا ہے۔بچیاں صبح نو بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک آتی ہیں جبکہ لڑکے وہاں اس