خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 699 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 699

خطبات طاہر جلد 13 699 خطبہ جمعہ فرمودہ 16 ستمبر 1994ء کے بندے ہو جانتے نہیں ہو؟ پس غم نہ کرنا کیونکہ اس سے بہت زیادہ تمہیں دیا جائے گا۔فرمایا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنْتُمْ تُوعَدُونَ اور تم اس جنت کی خوش خبری سے راضی ہو جاؤ جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے۔اب کوئی کہہ سکتا ہے کہ جنت تو پتا نہیں کب آنکھیں بند کرنے کے بعد فور املتی ہے یا اربوں سال بعد ملتی ہے۔حزن تو ابھی یہیں کا تھا۔خوف بھی اسی دنیا کا تھا تو یہ دور کا وعدہ کیوں فرما دیا گیا۔لیکن جنت کی اصل خوش خبری اس لئے کہ وہ دائمی خوشی ہے اور دنیا کی زندگی عارضی ہے۔پس مراد یہ ہے کہ اگر دنیا میں وہ غم جو تمہیں لگ گیا اس کا ازالہ نہ بھی کیا جائے تب بھی تمہارا سودا کوئی نقصان کا سودا نہیں۔جس کو اس عارضی صدمے کے بدلے ہمیشہ کی جنت کی خوش خبری دی جائے وہ بڑا پاگل ہو گا اگر اس غم سے ہی چمٹار ہے اور کہے کہ میرا یہ نقصان ہو گیا۔اس لئے پہلے اس بات کا ازالہ لازم تھا، اس غلط تصور کا ازالہ لازم تھا کہ اگر ہم تمہیں فوری طور پر اس کا بدلہ نہ بھی دیں تب بھی تمہیں غم کا کوئی حق نہیں ہے۔غم کا کوئی موقع تمہارے لئے نہ ہے۔یہ کہنے کے بعد فرمایا: پھر کہتے ہیں نَحْنُ اَولِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْیا یہ نہ سمجھنا کہ ہم جنت ہی میں آئیں گے۔اب ہمیں یہ حکم ہے کہ ہم اس دنیا میں بھی تمہارے ساتھ ساتھ ہیں۔ہم وہ فرشتے ہیں کہ جو تمہیں چھوڑ کر جانے والے نہیں ہیں اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کا مشاہدہ ہم گزشتہ مسلسل کئی سالوں سے کرتے چلے جا رہے ہیں۔ہر غم کے بدلے جب خدا کی کوئی رحمت نازل ہوئی ہے تو وہ عارضی رحمت نہیں تھی وہ آ کر چمٹ رہنے والی رحمت تھی۔ایسی رحمت تھی جس نے پھر ساتھ نہیں چھوڑا اور رحمت کا قدم آگے بڑھتا رہا ہے پیچھے نہیں ہٹا۔تو اتنے عظیم الشان سچے وعدوں والا رسول ہے جس سے خدا نے وعدے فرمائے اور اس نے اپنی امت کو یہ خوش خبریاں دیں۔پس جماعت احمدیہ کے لئے نہ خوف کا مقام ہے نہ غم کی جگہ ہے کیونکہ ہر قربانی کے بعد آپ کو عظیم تر برکتیں ضرور نصیب ہوں گی۔ایک جگہ کے نقصان کے بدلے وسیع تر علاقے آپ کو عطا کئے جائیں گے۔ایک مسجد کے نقصان کے بدلے جیسا کہ میں نے بتایا اول تو ساری سرزمین مسجد بنا دی گئی مگر ظاہری مسجدیں بھی اس سے بہت بڑھ کر وسیع تر زیادہ شان والی ایسے علاقوں میں ملیں گی جہاں لوگ حیا ر کھتے ہوں۔جہاں لوگ خدا کا خوف رکھتے ہوں، جہاں مساجد کی بے حرمتی کو گناہ سمجھا جاتا ہے۔امن کے ساتھ فرشتوں کی حفاظت میں آپ کو ایسی مسجد میں عطا ہوں گی اور زور لگانا ہے تو لگا