خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 537
خطبات طاہر جلد 13 537 خطبہ جمعہ فرمود و 22 جولائی 1994ء کرشن آتا ہے اور اپنے آپ کو منوا کر مطمئن ہو کے چلا جاتا ہے۔رام نازل ہوتا ہے اور اپنے آپ کو منوا کر چلا جاتا ہے۔عیسی علیہ السلام بھی اپنی منوا کر چلے گئے۔اور موسی نے بھی یہ شرط نہیں داخل کی اپنے ایمان میں کہ جب تک دوسرے انبیاء کو بھی نہ مانو مجھے تم تسلیم نہیں کر سکتے۔ایک ہی وہ رسول تھا یعنی محمد مصطفی ہے اور آپ کی تفہیم تو حید کا ایک عظیم جلوہ ہے کہ خدا نے آپ کو یہ تعلیم بخشی کہ جب تم کہتے ہو لا إله إِلَّا الله تو خدا کا کوئی شریک نہیں لیکن نبی بہت ہوں گے اور ہر ایک کی تمہیں عزت کرنی ہوگی اور ہر ایک کو بعض پہلوؤں سے برابر دیکھنا ہو گا چنانچہ یہ اعلان حضرت محمد مص کی طرف منسوب فرمایا گیا آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ یہ رسول ان سب باتوں پر ایمان لے آیا ہے جو اللہ کی طرف سے اس رسول پر اتاری گئیں۔( ان باتوں کی خبر ابھی پاکستان کو نہیں پہنچی)۔امن الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ اور سارے مومن جو محمد رسول اللہ کے مومن ہیں وہ ایمان لے آئے ہیں ان باتوں پر كُلٌّ آمَنَ بِاللهِ وَمَلَكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِه ایک رسول پر ایمان نہیں لائے۔تمام کے تمام اللہ پر ایمان لے آئے ہیں فرشتوں پر ایمان لے آئے ہیں ایک کتاب نہیں تمام کتابوں پر ایمان لے آئے ہیں شرک فی القرآن بھی اب اس کو آپ کہہ دیجئے۔وَرُسُلِم اور اللہ کے تمام رسولوں پر ایمان لے آئے ہیں اور یہ اقرار کرتے ہیں لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُّسُلِهِ اور کہتے ہیں ہم عہد کرتے ہیں اے خدا کہ ہم تیرے بھیجے ہوؤں کے درمیان کوئی تفریق نہیں کریں گے اور ایک ہو یالا کھ ہوں ہمارے نزدیک یہ شرک فی النبوۃ نہیں ہے، یہ توحید ہی کا کرشمہ ہے کہ اس توحید سے جتنے جلوے پھوٹیں گے وہ سارے سر آنکھوں پر ، ان سب کے سامنے ہم سرتسلیم خم کریں گے۔یہ ہے قرآن کا بیان۔یہ ہے قرآن کی رو سے توحید فی الوہیت اور توحید فی الرسالت۔پھر کہتے ہیں لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُّسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ إِلَيْكَ الْمَصِيرُ اے خدا ہمارے لئے اس کے سوا اب رہا کیا ہے کہ سینیں اور اطاعت کریں اور وہ آواز جس رسول کی طرف سے آئے اگر وہ تیری آواز ہے اور تبدیل نہیں ہوئی تو ہر آواز سرتسلیم خم کرنے کے لائق ہے۔چنانچہ حضرت اصلى الله وا محمد مصطفی میل کو پرانے انبیاء کی باتیں بیان کر کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَبِهُدُهُمُ اقْتَدِهُ اے محمد ان سب رسولوں کی ہدایت کے مطابق تو بھی پیروی کر۔یہ کیسے ممکن ہے کہ محمد رسول اللہ جو سب