خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 483
خطبات طاہر جلد 13 483 خطبہ جمعہ فرمودہ 24 / جون 1994ء ہے اور اس حوالے کے بغیر آپ کو حقیقت میں اس کی اہمیت سمجھ نہیں آئے گی۔آنحضور فرماتے ہیں تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے محبت ہے اور جس سے محبت ہے ویسا بنا ہوگا۔پس اگر آپ نے دیکھنا ہے کہ آپ آنحضور کے ساتھ اٹھائے جائیں گے کہ نہیں آپ ان لوگوں میں شمار ہوں گے کہ نہیں جن کے متعلق فرما یا مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ محمد رسول اللہ ﷺ اور وہ لوگ جو ان کے ساتھ ہیں جن کو اللہ نے فرمایا کہ ان b کے ساتھ ہیں۔تو پھر آپ اس محبت کی پہچان اس طرح کر سکتے ہیں اور اس کے سوا نہیں کر سکتے کہ کس حد تک آنحضور کے اخلاق سے آپ کو محبت ہوگئی ہے۔کسی شخص سے محبت کے ناک سے نفرت، اس کی آنکھوں سے نفرت ، اس کی بھنووں سے نفرت، اس کے ہونٹوں سے نفرت، اس کے کلوں، اس کے جسم، اس کی کمر، اس کی ٹانگوں سے نفرت، یہ کیسے ممکن ہے؟ پس ایک ایک عضو میں آپ کے پاس اپنی محبت کی صداقت کی پہچان موجود ہے۔آنحضور کی جس سیرت سے آپ دور ہیں اس سیرت سے آپ محبت نہیں کرتے اور اگر اس سیرت کے مضمون کو ساری زندگی پر پھیلا دیں اور کہیں بھی آپ کو آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے مماثلت دکھائی نہ دے تو پھر یہ دعویٰ کرنے کا آپ کو کیا حق ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے بڑی محبت کرتے ہیں بڑے درود بھیجتے ہیں۔یہ جھوٹے فرضی قصے ہیں۔محبت تو ایسی چیز نہیں جو پہچانی نہ جا سکے یہ تو زندگی میں روز مرہ کے کردار بن کر جاری ہو جاتی ہے۔پس آنحضور ﷺ کے اخلاق آپ کی محبت کے حوالے سے سیکھیں۔آنحضور ﷺ نے فرمایا۔حضرت ابو ہریرہ کی حدیث ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو میرے جلال کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔آج میں انہیں اپنے سائے میں جگہ دوں گا اور آج میرے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں۔(مسند احمد بن حنبل الجز 2 صفحہ 237) اب آپ نے دیکھا کہ یہاں ایک لفظ کے فرق نے مضمون کو کتنا بدل دیا ہے۔یہاں جمال کی خاطر محبت نہیں بلکہ جلال کی خاطر محبت ہے۔جو اس وجہ سے محبت کرتے ہیں کہ اگر ہم نے اپنے بھائی سے محبت نہیں کی اور اس کے حق ادا نہیں کئے تو خدا کا جلال مجھے بھسم کر دے گا۔یعنی صرف اللہ کی محبت کی خاطر محبت نہیں کرتے ، بلکہ اللہ کی ناراضگی کے خوف سے بھی محبت کرتے ہیں۔اور بہت سے ایسے مواقع ہیں جہاں جمال سے زیادہ جلال ہے جو آپ کو سیدھے رستے پر ڈالا کرتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ