خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 399
خطبات طاہر جلد 13 399 خطبہ جمعہ فرمودہ 27 رمئی 1994 ء کی وجہ سے آپ کیوں خود کشی کرتی ہیں، اپنا نقصان کیوں اٹھاتی ہیں۔اس نے بڑا غلط کام کیا ہے لیکن یہ مطلب تو نہیں کہ آپ اپنا تعلق محمد رسول اللہ اور اسلام سے کاٹ لیں۔چنانچہ اللہ کے فضل کے ساتھ اس نصیحت نے اثر دکھایا اور ایک خاتون کا پتا چلا ان کو میں نے بہت لجاجت کے ساتھ بلایا کہ ہمارے گھر تشریف لائیں، ہمارے ساتھ کھانا کھا ئیں اور لجنہ کو پیغام دیا کہ یہ جب ملا کریں تو ان سے عزت کے ساتھ پیش آیا کریں۔دو تین چھوٹی چھوٹی باتوں سے ان کی کایا پلٹ گئی، چندوں میں غیر معمولی طور پر نمایاں ہو گئیں۔حالانکہ خطرہ یہ تھا، اطلاع یہ تھی کہ ایک موقع پر وہ یہ سوچ رہی تھیں کہ دوبارہ عیسائیت میں مدغم ہو جائیں اور اسلام کو ترک ہی کر دیں کیونکہ وہ مجھتی تھیں کہ اگر کسی مذہب میں عام روز مرہ کے اخلاق بھی درست نہیں ہیں تو پھر اس نے ہماری راہنمائی کیا کرنی ہے؟ تو آنحضرت ﷺ کی یہ چھوٹی چھوٹی نصیحتیں ہمارے عمل کرنے کے لحاظ سے چھوٹی ہیں، اپنے مرتبے اور مقام اور رفعتوں کے لحاظ سے چھوٹی نہیں۔ان کی مثال ان دو کلموں کی سی ہے جن کے متعلق آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں۔كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَى اللّسَانِ ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ حَبِيْبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ۔( بخاری کتاب الایمان حدیث نمبر : 6188) کہ دو کلے ہیں بالکل چھوٹے چھوٹے زبان پر ہلکے ہیں لیکن وزن میں بہت بھاری ہیں اور اللہ کو بہت ہی پیارے ہیں۔تو چھوٹی نصیحت ان معنوں میں کہ اس نصیحت پر عمل کرنا یا ان نصیحتوں پر عمل کرنا اتنا آسان ہے کہ آدمی جب عمل کرتا ہے تو حیرت سے دیکھتا ہے کہ یہ نیکی کیسے ہو گئی یہ تو معمولی سی بات ہے۔لیکن وزن میں یہ باتیں اتنی گہری، اتنی وزنی اور اتنی ٹھوس ہیں کہ قوموں کی تقدیریں بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔پس اپنے آپ کو ایک با اخلاق جماعت بنائیں اور بااخلاق جماعت بننے کے لئے با اخلاق گھر بنانے ضروری ہیں۔یہ ناممکن ہے کہ بازاروں میں تو آپ خلیق ہوں اور گھروں میں بدتمیز اور بداخلاق ہوں اس سے تو میں نہیں بن سکتیں یہ ایک دھوکے کی زندگی ہے۔بعض لوگ مجھے لکھتے ہیں مثلاً بعض عورتوں نے مجھے لکھا کہ ہمارے خاوند بڑے ہر دلعزیز ہیں۔باہر بہت اچھی باتیں کرتے ہیں۔لوگ ان کے بڑے قائل اور ان کے گرویدہ اور گھر آ کر ایسے بداخلاق ہو جاتے ہیں کہ مجھ سے اور بچوں سے تلخی کے سوا کوئی بات ہی نہیں نکلتی۔یہ خلق محمدی نہیں ہے یہ تو خلق منافقت ہے خلق محمدی تو