خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 22 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 22

خطبات طاہر جلد 13 22 22 خطبہ جمعہ فرمودہ 14 جنوری 1994ء جو کوئی تم میں سے کچھ چلا اور وہ اس میں اللہ کا ذکر نہیں کرتا اس پر اللہ کی طرف سے حسرت اور گھاتا ہے۔یہ ایک ایسی حدیث ہے جس کا عکس بعینہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر صادق آتا ہے کیونکہ آپ کی زندگی کا ایک لمحہ بھی گھاٹے والا نہیں تھا۔پس جب آپ فرماتے ہیں کہ کوئی ایسی جگہ بیٹھا جہاں ذکر نہیں کیا اس کے لئے گھاٹا ہے اور حسرت ہے تو یہ خیال ایک ذکر کرنے والے ہی کو آسکتا ہے۔جب آپ فرماتے ہیں کہ جو چلا اور اس نے ذکر نہ کیا اس کے لئے گھاٹا ہے تو یہ خیال بھی ایک ذکر کرنے والے ہی کو آسکتا ہے۔جس نے یہ کہا کہ وہ شخص جو اس حال میں لیٹا کہ اس نے ذکر نہیں کیا یہ خیال بھی صرف ذکر کرنے والے کو ہی آ سکتا ہے ورنہ ہم میں سے کتنے ہیں جو اٹھتے بھی ہیں، بیٹھتے بھی ہیں، چلتے بھی ہیں، سوتے بھی ہیں اور کتنا ہی اٹھنا بیٹھنا اور چلنا اورسونا ذکر سے خالی ہوتا ہے۔پس وہ گھاٹے کا سودا جس کا اس میں ذکر ہے آج اس دنیا پر اس کا اطلاق ایسے ہو رہا ہے جیسے کبھی پہلے نہیں ہوا تھا چنا نچہ قرآن کریم نے جو گواہی دی ہے۔وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (العصر :۲تا۴) اس میں جو گھاٹے والا زمانہ بتایا گیا ہے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے فرمان سے یہ مسئلہ حل ہوا کہ کس چیز کا گھاتا ہے کہ دنیا چلتے ہوئے بھی خدا کو بھولے رہتی ہے، بیٹھے ہوئے بھی اس کو بھولتی ہے، اٹھتے ہوئے بھی بھولتی ہے۔سوتے جاگتے ہر حالت میں خدا کو بھولے ہوئے ہے،صرف ایک ایسا موقع ہے جب دنیا کو خدا یاد آتا ہے یعنی جب مصائب انسان کو ہر طرف سے گھیر لیتے ہیں، جب آفات سماوی اس پر آپڑتی ہیں، جب طرح طرح کی تکلیفوں اور مصیبتوں میں مبتلا ہوتا ہے۔صرف وہ وقت ہے جس وقت انسان اللہ کو یاد کرتا ہے مگر ایسا یاد کرنا بے کار ہے کیونکہ وہ یاد خالصہ نفس کی یاد ہے اللہ کی نہیں۔حقیقت میں نام تو اللہ کا لیا جارہا ہے لیکن اپنے نفس کی محبت نے مجبور کیا ہے۔اللہ کی محبت کے حوالے سے نفس یاد نہیں رہتا بلکہ نفس کے حوالے سے اللہ یاد آتا ہے اور ان دونوں مضمونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔پس ہمیں یہ دعا کرنی چاہئے کہ ہم ان بدنصیبوں میں سے نہ ہوں جن کے متعلق حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے خبر دی کہ جو ذکر الہی کے بغیر