خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 21 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 21

خطبات طاہر جلد 13 21 24 خطبہ جمعہ فرمودہ 14 جنوری 1994 ء ذِكْرًار سُولًا ایسا رسول جو مجسم ذکر ہے۔صلى الله آپ کے ذکر الہی کرنے کے حسین تذکرے (خطبہ جمعہ فرموده 14 جنوری 1994ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت تلاوت کی۔وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمَنِ نُقَيْضُ لَهُ شَيْطَنَّا فَهُوَ لَهُ قَرِيْنٌ۔پھر فرمایا:۔(الزخرف: 37) ذکر الہی پر جو خطبات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے کی یہ کڑی ہے جس کے آغاز میں میں نے چند ایسی حدیثوں کا انتخاب کیا ہے جن کا تعلق ذکر نہ کرنے والوں سے ہے اور اس کے بعد پھر میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے ذکر کے آغاز کے متعلق چند احادیث آپ کے سامنے رکھوں گا۔آج کے اجتماعات کے سلسلے میں ایک اعلان ہے جو میں اس سے پہلے کرنا چاہتا ہوں۔ضلع میر پور آزاد کشمیر کا پانچواں جلسہ سالانہ آج منعقد ہو رہا ہے اور امیر صاحب ضلع کی درخواست ہے کہ ہمیں تمام دنیا کی جماعتیں خصوصیت سے دعا میں یاد رکھیں۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا جو کوئی ایسی جگہ بیٹھا جس میں اس نے اللہ کا ذکر نہ کیا اس پر اللہ کی طرف سے حسرت ہوگی اور جو کوئی اس حال میں لیٹا کہ اس میں وہ اللہ کا ذکر نہیں کرتا اس پر اللہ کی طرف سے حسرت اور گھاٹا ہے اور