خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 238
خطبات طاہر جلد 13 238 خطبہ جمعہ فرمودہ یکم اپریل 1994ء کرو۔ذکر الہی آپ کے لئے خدا تک پہنچنے کے رستے آسان کرے گا اور خدا تعالیٰ کی طرف پہنچنے کی ایک صراط مستقیم ہے لیکن اس صراط مستقیم کو بہت سے رستے آ آ کر ملتے ہیں۔جن رستوں سے آپ صراط مستقیم تک پہنچیں اگر وہ ایک سے زیادہ رستے ہیں تو آپ کے لئے وہ صراط وسیع تر ہوتی چلی جاتی ہے اگر وہ ایک دور ستے ہیں تو وہ صراط مستقیم آپ کے لئے تنگ رہے گی تبھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا یہاں ایک صراط کی بات نہیں فرما رہا۔فرماتا ہے جولوگ بھی ہمارے متعلق کوشش کرتے ہیں ہم انہیں اپنی طرف آنے کی بہت سی راہیں دکھاتے ہیں۔پس ذکر کی ہر راہ وہ راہ ہے جو خدا نے ہمیں اپنی طرف آنے کے لئے دکھادی ہے، بتایا ہے کہ ان راہوں پر چلو گے تو صراط مستقیم میں آملو گے اور جتنی زیادہ یہ را ہیں اختیار کرو گے اتنی تمہاری صراط مستقیم وسیع تر ہوتی چلی جائے گی اور انعام پانے والوں کا رستہ بنتی چلی جائے گی۔اب میں ان آیات کی مزید تشریح آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو میں نے تلاوت کی تھیں۔أَفَمَنْ شَرَحَ اللهُ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ فَهُوَ عَلَى نُورٍ مِنْ رَّبِّهِ کیا وہ شخص جس کا سینہ اللہ نے خود اسلام کیلئے کھول دیا ہو فَهُوَ عَلَى نُورٍ مِّنْ رَّبِّهِ اور وہ اپنے رب کی طرف سے نور یافتہ ہو، ایک نور پر قائم ہو اس کا مقابلہ کسی اور سے کر سکتے ہو۔کیا دنیا میں ایسا بھی کوئی اور ہے جو اس جیسا بن کے دکھا دے۔یہ ایک اعلان عام، ایک صلائے عام ہے اور تمام بنی نوع انسان کے لئے ایک چیلنج ہے کہ بننا ہے تو اس جیسا بن کے دکھاؤ، اس کے سوا ہر راہ ہلاکت کی راہ ہے۔اَفَمَنْ شَرَحَ اللهُ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ فَهُوَ عَلَى نُوْرِ مِنْ رَّبِّهِ - یہی محفوظ مقام ہے اس کے سوا کوئی محفوظ مقام نہیں۔اس کے برعکس کیا مقام ہے؟ فَوَيْلٌ لِلْقَسِيَةِ قُلُوبُهُمْ مِنْ ذِكْرِ اللهِ درمیان کی کوئی راہ نہیں بتائی گئی۔ایک طرف وہ ہیں جو اللہ کی طرف سے ہدایت یافتہ ہیں اور وہ نور پر قائم ہیں اور سوال اٹھا کر کوئی جواب بھی نہیں دیا گیا۔تو ظاہر و باہر بات ہے کہنے کی ضرورت ہی نہیں ہے یہی وہ خدا کے بندے ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں لیکن ان کے مقابل پر جو لوگ رکھے فَوَيْلٌ لِلْقَسِيَةِ قُلُوبُهُمْ ہلاکت ہو، لعنت ہوان بد نصیب پتھر دلوں پر جن کے دل سخت ہو چکے ہیں۔مِنْ ذِكْرِ اللهِ اس کے دو معانی خصوصیت کے ساتھ آپ کے پیش نظر رہنے چاہئیں۔ایک وہ دل جو خدا کا ذکر سنتے ہیں اور نرم پڑنے