خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 963 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 963

خطبات طاہر جلد ۱۲ 963 خطبہ جمعہ ۷ار دسمبر ۱۹۹۳ء قوموں کو عبرت حاصل کرنی چاہئے ، عبرت کی آنکھیں خدا تعالیٰ سے مانگنی چاہئیں۔اللہ ہی ہے جو بصیرت عطا فرماتا ہے، ورنہ خالی آنکھیں تو کچھ نہیں دیکھتیں۔وہ سب کچھ بنگلہ دیش میں بھی کروایا جا رہا ہے۔جو پاکستان میں ہو چکا ہے اور ہورہا ہے۔اس لئے خصوصیت سے دعا میں یادرکھیں بنگلہ دیش کی جماعتوں کی اللہ حفاظت فرمائے۔بہر حال جو بھی اس کی تقدیر ظاہر ہوگی ایک بات قطعی ہے کہ جماعت کے حق میں خیر کا نتیجہ ظاہر ہو گا۔یہ تو جماعت بارہا دیکھ چکی ہے۔ایک دفعہ نہیں دو دفعہ نہیں۔گزشتہ سو سال سے زائد عرصہ کی جماعت کی تاریخ یہ بات خوب کھول چکی ہے دنیا پر کہ جتنا چھوٹا کرنے کی کوشش کرو گے اس جماعت کو اتنی بڑی ہو کے نکلے گی۔جتنا کمزور کرنے کی کوشش کرو گے اتنی طاقتور ہوگی، جتنا نام مٹانے کی کوشش کرو گے اتنا ہی یہ نام پھیلتا چلا جائے گا۔پس یہ تو اللہ کی ایک ایسی تقدیر ہے جس سے کوئی دنیا کی طاقت تبدیل نہیں کر سکتی۔یہ وہ سنت ہے جسے کوئی دنیا کی طاقت مٹا نہیں سکتی۔لیکن اس رستے میں دکھ بھی اٹھانے پڑتے ہیں۔إِلَّا أَذًی کا مضمون خود قرآن کریم نے فرمایا ہے کچھ نہ کچھ تو دکھ تمہیں ضرور پہنچے گا تو اگر دکھ مقدر میں ہے تو اللہ ہمارے دلوں کو تقویت عطا فرمائے حوصلہ بخشے کہ ہم اس کی رضا کی راہوں پر چلتے ہوئے جو دکھ کے کانٹے رستے میں ہیں ان کی تکلیف بھی رضائے باری کی خاطر ہنستے ہوئے سر جھکاتے ہوئے قبول کریں اور جو خیران رستوں پر آگے ہماری منتظر ہے۔اللہ اس خیر کو بڑھا تار ہے اور ہر قدم پر ترقی احمدیت کے قدموں کو چومتی رہے۔تو بنگال کی جماعتوں کو بھی میں اس بارے میں مطمئن کرتا ہوں کہ جو کوشش ہے ضرور کریں۔فیصلہ وہی ہوگا جو اللہ کی تقدیر نے چاہا اس فیصلے میں اگر کوئی برائی بھی ہوئی۔تو قطعی طور پر یقینی طور پر اس برائی کے پیٹ سے آپ کے لئے بھلائی نکلے گی اور اتنی نمایاں اور بڑی ہو کر وہ بھلائی دنیا کو اور آپ کو دکھائی دینے لگے گی۔تو پھر وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوگی کہ انسان کوشش کر کے دنیا کو بتائے کہ دیکھو ہم پر یہ فضل ہوئے ، وہ فضل تو پھر خود بولتے ہیں، اپنے آپ کو خود دکھاتے ہیں۔تو امید ہے انشاء اللہ جماعت احمد یہ بنگلہ دیش یہ باتیں سن کر تقویت حاصل کرے گی اور جو کوشش کر رہے ہیں اس سے بڑھ کر دعاؤں میں زور لگائے گی۔مجلس خدام الاحمدیہ کینما سیرالیون کا صوبائی اجتماع آج ۷ار دسمبر کو منعقد ہو رہا ہے۔کاسل جرمنی کی داعیان الی اللہ کی ایک تربیتی کلاس ۱۸؍ دسمبر کو منعقد ہو رہی ہے۔جماعت احمدیہ کینما