خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 949 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 949

خطبات طاہر جلد ۱۲ 949 خطبه جمعه ۱۰/ دسمبر ۱۹۹۳ء فقال النبي صلى الله عليه وعلى آله وسلم ايها الناس اربعوا على انفسكم انكم لستم تدعون اصم و لا غائبا انكم تدعون سميعا قريبا و هو معكم۔(مسلم کتاب الذکر حدیث نمبر : ۴۸۷۳) مسلم کتاب الذکر میں ہے کہ حضرت ابو موسیٰ بیان کرتے ہیں کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے۔بعض لوگوں نے بڑی بلند آواز سے تکبیر کہنا شروع کر دی۔الله اکبر، الله اکبر کے ورد سے وہ ساری وادی گونج اٹھی ہو گی۔آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایاایها الناس اربعوا على انفسکم اے انسانو! کچھ میانہ روی اختیار کرو، ایک بات میں حد سے زیادہ ایک طرف نہ جھک جایا کرو۔میانہ روی کی راہ اختیار کرو۔انکم لستم تدعون اصم ولا غائبا تم کسی بہرے کو تو مخاطب نہیں ہو رہے نہ کسی غائب کو مخاطب ہورہے ہو۔تم تو اس کو پکار رہے ہو جو بہت سنے والا ہے اور قریب ہے۔وھو معکم وہ تو تمہارے ساتھ ہے۔اس حدیث کا یہ مطلب نہیں ہے کہ بلند آواز سے تکبیر کرنا منع ہے۔موقع اور محل کے مطابق بعض دفعہ بلند آواز سے تکبیر کرنا نہ صرف منع نہیں بلکہ ضروری ہو جایا کرتا ہے۔جنگِ احزاب کے موقع پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا وہ نعرہ جس کے نتیجے میں خوف زدہ ہو کر جو احزاب جمع ہوئے ہوئے تھے، قبیلوں کے لوگ وہ دوڑ پڑے ہیں۔یعنی جس آواز سے ڈر کر پہلے کسی کے پاؤں اکھڑے ہیں اور پھر رفتہ رفتہ سارے قافلے نے اپنے اپنے خیمے اکھڑ دیئے اور بعض سواریوں پر اس طرح سوار ہو کر دوڑنے کی کوشش کی کہ وہ کلوں کے ساتھ بندھی ہو ئیں تھیں، بے حد افراتفری پیدا ہوئی ہے۔اس کا آغاز نعرہ تکبیر سے ہوا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی الہ وسلم رات کو خیمے سے باہر آئے اور بلند آواز سے نعرہ ہائے تکبیر بلند کیا الله اکبر، الله اکبر، الله اکبر، الله اکبر۔یہ نعرہ سن کے تمام صحابہ اس نعرے میں شامل ہو گئے اور اتنی شوکت تھی اتنی ہیبت تھی اس نعرے کی کہ دشمن سمجھا کہ ان کو غیب سے کوئی کمک آگئی ہے۔وہ کمک تو اللہ کی طرف سے آئی تھی اللہ کی طرف سے بشارت ملی تھی لیکن انہوں نے اپنی نادانی میں یہ سمجھا کہ دنیا جس سے وہ خوف کھاتے تھے دنیا کی مددان کو ملی ہے اور اس سے ان کے حو صلے ٹوٹ گئے۔پس نعرہ ہائے تکبیر بلند کرنا صرف اس روایت سے نہیں بلکہ اور بھی بہت سی روایات