خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 851
خطبات طاہر جلد ۱۲ 851 خطبه جمعه ۵/ نومبر ۱۹۹۳ء صلاحیتیں استعمال کرنے کی توفیق بخشے۔پھر وہ اگلوں سے آگے نکل جائیں تو پھر اللہ کا فضل ہے۔پس میں نے یہ دعا نہیں کہی کہ ان کے لئے یہ دعا کرو کہ پہلوں سے آگے نکل جائیں کیونکہ ان کے لئے تو آپ یہ دعا کر چکے ہیں کہ اللہ انہیں سبق ہیں قائم رکھنے کی توفیق بخشے۔اس طرح تو دعا میں تضاد پیدا ہو جائے گا۔میں نے یہ دعا کہی ہے کہ باقیوں کے لئے یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی پوری صلاحیتیں کماحقہ استعمال کرنے کی توفیق بخشے۔ہر ایک کے اندر Potentials ہوتے ہیں جو ابھی استعمال نہیں ہوئے ہوتے۔پھر اللہ کی شان ہے، اللہ کا فضل ہے جس کو چاہے وہ سبقت عطا فرما دے۔پھر وہ آگے نکل جائیں تو وہ بھی آپ کی دعا کا فیض پانے والی ہوں گے۔پہلے اگر اپنی سبقت کو سلامت رکھیں اور محفوظ رکھیں تو وہ بھی آپ کی دعا کا فیض پانے والے ہوں گے۔اللہ کرے کہ اس پہلو سے یہ اعلان جو میں کرنے لگا ہوں یہ جماعت میں نیکیوں کو بڑھانے اور نیکیوں کو ہر طرف فروغ دینے کا سبب بنے۔گزشتہ مرتبہ جب میں نے اعلان کیا کہ عام چندوں میں جرمنی پاکستان کو پیچھے چھوڑ گیا ہے تو پاکستان کو بہت تکلیف پہنچی تھی لیکن اب میں اہلِ پاکستان کو خوشخبری دیتا ہوں کہ اللہ کے فضل کے ساتھ خدا تعالیٰ نے ان کو تحریک جدید میں حسب سابق دنیا میں سب سے آگے رہنے کی توفیق عطا فرمائی ہے اور کوئی ملک ان سے یہ جھنڈا نہیں چھین سکا۔ان کے چندوں کا کل مجموعہ 2لاکھ 91 ہزار 199 پاؤنڈ بنتا ہے۔جرمنی کی جماعت دوسرے درجہ پر کچھ عرصہ سے چلی آ رہی ہے لیکن فاصلہ کم کر رہی ہے اس لئے میں پاکستان کی جماعتوں کو پھر متنبہ کر دیتا ہوں کہ پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہیں دی گئی۔یاد رکھ لینا کہ ان کا فاصلہ بہت تھوڑا رہ گیا ہے وہ 2 لاکھ 44 ہزار 440 تک پہنچ گئے ہیں۔اللہ کرے کہ پاکستان کو اور زیادہ آگے بڑھنے کی توفیق ملے اور جرمنی کو اپنی پوری صلاحیتیں استعمال کرنے کی توفیق ملے اور پاکستان کی جو صلاحیتیں استعمال نہیں ہوئیں اللہ تعالیٰ ان کو بھی بروئے کار لانے کی توفیق عطا فرمائے۔امریکہ مالی قربانی میں مسلسل آگے آ رہا ہے اگر چہ مجھے یہ یقین ہے اور امیر صاحب امریکہ گفتگو کے دوران مجھ سے اس معاملہ میں متفق رہتے ہیں کہ ابھی امریکہ کی بہت سی ایسی صلاحیتیں ہیں جو خوابیدہ حالت میں ہیں اور اگر وہ ساری بروئے کار آجائیں اور جاگ اٹھیں تو ہوسکتا ہے کہ امریکہ دنیا میں سب سے آگے نکل جائے مگر سر دست امریکہ کو تیسرا درجہ حاصل ہے۔اگر چہ وقف جدید میں