خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 852 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 852

خطبات طاہر جلد ۱۲ 852 خطبه جمعه ۵ / نومبر ۱۹۹۳ء یہ اول آچکا ہے لیکن تحریک جدید میں 1لاکھ 35 ہزار 704 پاؤنڈ چندہ دے کر یہ تیسرے نمبر پر ہے۔یو کے جماعت بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ قربانیوں میں مسلسل ترقی کر رہی ہے اور بڑا متوازن قدم ہے۔ان کا چندہ 1لاکھ 15 ہزار پاؤنڈ تھا اور یہ چوتھے نمبر پر ہیں۔کینیڈا بھی اپنی پانچویں پوزیشن کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔73 ہزار 714 پاؤنڈ ان کا چندہ تھا۔انڈونیشیا میں اللہ کے فضل سے جلد جلد ترقی ہو رہی ہے اور خدا کے فضل سے وہ مختلف چندوں میں بڑی باقاعدگی سے حصہ لیتے ہیں اور مسابقت کی رو سے وہ پہلے سے زیادہ اپنے سے اگلوں کے قریب ہوتے چلے جارہے ہیں۔ان کا چندہ 53 ہزار 119 پاؤنڈ ہے۔جاپان کی جماعت بہت چھوٹی ہے لیکن مالی قربانیوں میں ماشاء اللہ بہت ہی نمایاں کردار ادا کرنے والی ہے۔ان کا چندہ 22 ہزار 544 تھا اور ساتویں پوزیشن ہے۔ماریشس کی جماعت بھی بڑی ہوشمندی کے ساتھ آگے قدم بڑھا رہی ہے۔19 ہزار 190 پاؤنڈ چندہ دے کر آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ہندوستان میں غربت بہت ہے اور اگر چہ جماعت کی تعداد کینیڈا، انڈونیشیا، جاپان وغیرہ سے بہت زیادہ ہے لیکن غربت کی وجہ سے ان کا چندہ صرف 17 ہزار 536 پاؤنڈ تھا اور یہ بھی ان کے حالات کے لحاظ سے اللہ کے فضل سے بہت کافی ہے۔سوئٹزر لینڈ چھوٹی جماعت ہونے کے باوجود تحریک جدید کے چندے میں غیر معمولی مقام رکھتی ہے۔کل عالمی چندے کے لحاظ سے ان کی دسویں پوزیشن ہے یعنی 16 ہزار 628 پاؤنڈ لیکن جب فی کس قربانی کی بات کریں تو سوئٹزر لینڈ کی جماعت دنیا میں سب سے آگے نکل گئی ہے۔سوئٹزر لینڈ میں 116,628 پاؤنڈ صرف 102 چندہ دہندگان نے دیئے ہیں۔مجھے اس پر یہ شبہ پڑا تھا کہ شاید انہوں نے بچوں کو شامل نہ کیا ہوتا کہ ان کا فی کس چندہ بڑھ جائے۔اس لئے فون پر اچھی طرح تسلی کروائی اور امیر جماعت سے تصدیق کی ہے کہ اس چندے میں عورتیں بچے ، نہ کمانے والے سارے شامل ہیں۔اس پہلو سے 102 حصہ لینے والوں کی اوسط 163 پاؤنڈ فی کس چندہ دہندہ بنتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے حیرت انگیز طور پر غیر معمولی اونچا مرتبہ رکھتی ہے۔جاپان جو پہلے اول ہوا کرتا تھا اس دفعہ سوئٹزر لینڈ نے کوشش کر کے انہیں پیچھے چھوڑا ہے۔گزشتہ سال جب میں نے جاپان کے متعلق اعلان کیا تھا تو سوئٹزر لینڈ کی طرف سے احتجاج آئے