خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 460 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 460

خطبات طاہر جلد ۱۲ 460 خطبہ جمعہ ۱۱/جون ۱۹۹۳ء آجائے۔پھر وہ دور آتا ہے کہ پھل پکنے شروع ہو جاتے ہیں۔پھر اس طرح پکتے ہیں کہ زمینداروں سے سنبھالے نہیں جاتے ، باغبانوں سے بھی سنبھالے نہیں جاتے اور وہ جو پہلے ایک ایک پھل کی حفاظت کر رہا ہوتا ہے وہ زمیندار بعض دفعہ دعوت عام دے دیتا ہے کہ آؤ اور جوتو ڑسکتا ہے تو ڑے اور کھائے تو خدا کی برکتیں اس طرح نازل ہوا کرتی ہیں اور میں یہ سمجھ رہا ہوں بلکہ دیکھ رہا ہوں کہ احمدیت کے لئے وہ زمانہ سامنے آکھڑا ہوا ہے۔اب آسمان سے اس تیزی کے ساتھ پھل گریں گے کہ ان کے سنبھالنے کی فکر کریں اب فصلیں کاشت کرنے سے زیادہ فصلیں سنبھالنے کا وقت آیا کھڑا ہے کیونکہ پھل پک چکے ہیں اور انشاء اللہ ساری دنیا ان برکتوں کی گواہ ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے جس کے ضمن میں پہلے ایک تمہید میں آپ کے سامنے رکھنی چاہتا ہوں۔آپ میں سے اکثر کو یاد نہیں ہوگا جیسا کہ مجھے بھی یاد نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جمعرات کو منصب خلافت پر فائز فرمایا اور وہ جون کی ۱۰ تاریخ تھی اور اگلے دن 11 تاریخ کو جمعہ تھا۔کل امام صاحب نے نماز پر آتے ہوئے مجھے کہا۔مبارک ہو۔میں نے کہا کس بات کی؟ مجھے تو کوئی خاص خیال بھی نہیں تھا۔میں نے کہا کہ شاید باہر سے کوئی اچھی خبر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی خلافت کے گیارہ سال پورے ہو گئے اور بارہواں شروع ہو رہا ہے۔اس پر سوچتے ہوئے میرا ذ ہن ایک اور الہام کی طرف بھی منتقل ہو گیا اور وہ ہے۔بعد گیارہ۔انشاء اللہ تعالی ( تذکرہ : ۳۲۷) ابھی پرسوں اس الہام کی بات ہمارے گھر چل رہی تھی تو میں نے کہا شاید خدا کے ہاں یہ مقدر ہو کہ ہماری ہجرت کے گیارہ سال ہوں اور گیارہ سال کے بعد ہم واپس وطن چلے جائیں۔جب امام صاحب نے کہا کہ آپ کی خلافت کے گیارہ سال پورے ہو گئے اور بارہویں میں داخل ہو گئے ہیں تو میں نے کہا کہ مجھے تو پھر خدا پر حسن ظنی کرتے ہوئے یہ کہنا چاہئے کہ اس الہام کے اس رنگ میں بھی پورے ہونے کے دن آگئے ہیں کہ خلافت رابعہ کے گیارہ سال کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ کچھ ہو گا ضر و ر وہ کیا ہوگا ؟ اس کا تعلق دراصل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے ساتھ ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اگر چہ اس الہام کو بابو الہی بخش کی موت پر بھی لگایا ہے لیکن