خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 26
خطبات طاہر جلد ۱۲ 26 26 خطبہ جمعہ ۸/جنوری ۱۹۹۳ء اس کا جواب میں دے رہا ہوں کہ ہم نے جب نبوت کے مضمون پر غور کیا تو ہمیں سمجھ آئی کہ خدا تعالیٰ نے انسانوں میں تقدیریں بدلنے کی صلاحیتیں رکھی ہیں۔صرف منہاج نبوت پر چلنا ضروری ہے ایک نبی کو خدا کھڑا کرتا ہے اور ساری قوم کے حالات بدل دیتا ہے اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کو تمام دنیا کے حالات بدلنے کے لئے کھڑا کر دیا تو حقیقت یہ ہے کہ اگر اس میں کوئی معقولیت نہ ہو، کوئی گہر اسچا فلسفہ نہ ہو تو خدا تعالیٰ ایسی بات کر ہی نہیں سکتا۔پس جماعت احمدیہ کیونکہ حقیقی طور پر حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی غلام ہے اور عاشق ہے اور آپ ہی کی خاطر قائم کی گئی ہے آپ ہی کے پیغام کو دنیا میں غالب کرنے کے لئے اس جماعت کو دنیا میں کھڑا کیا گیا ہے اس لئے اس کی بنیادی صفت یہ ہونی چاہئے جو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی بنیادی صفت تھی یعنی رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء: ۱۰۸) تمام جہانوں کے لئے رحمت بننا ہوگا۔تبھی میں نے پچھلے خطبہ میں اپنے آپ کو انسانیت کے لئے وقف کرنے کی تعلیم دی تھی ، یہ کہا تھا کہ اس سال کو انسانیت کا سال بنا ئیں۔جتنی طاقت ہے اس طاقت کے مطابق آپ دنیا کو صحیح پیغام پہنچائیں لیکن طاقت کے صحیح استعمال کے لئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر صحیح استعمال ہو تو انسان کمزور ہونے کے باوجود بھی بڑے بڑے کام کر سکتا ہے۔ایک دریا کا رخ بدلنا ہوتو اگر وہاں سے رخ بدلے جائیں جہاں سے دریا نکلتے ہیں تو بہت آسانی کے ساتھ وہ کام ہو جاتا ہے لیکن چونکہ اور بھی بہت سے چھوٹے چھوٹے دریا بعد میں شامل ہوتے رہتے ہیں اس لئے یہ کام پھیلا ہوا اور مشکل بھی دکھائی دے سکتا ہے لیکن جب سمتیں مقرر کی جائیں تو آغاز میں جوز او یہ ہے اس کا بدلنا تو مشکل نہیں ہوا کرتا اور زاویے کے بدلنے سے دور دور کے کنارے پر زمین آسمان کا فرق پڑتا دکھائی دیتا ہے پس عقل سے کام لیا جائے اور آغاز میں کوشش کی جائے ، ان جگہوں پر ہاتھ ڈالا جائے جو منبع کی حیثیت رکھتی ہوں، جو بنیادی زاویوں کی حیثیت رکھتی ہوں تو وہ کام جو بظاہر آپ کی طاقت سے باہر ہو وہ آپ کی طاقت کے دائرے میں شامل ہو جاتا ہے۔ابھی میں نے تحریک کی تھی کہ مختلف جہت سے انسانوں کے لیڈروں اور رہنماؤں تک پہنچیں۔جب سر تک پہنچیں گے، جب دماغ تک پہنچیں گے تو جسم کے ہر عضو تک پہنچنا ضروری نہیں رہتا پھر وہ دماغ جو آپ کی باتیں سن کر آپ کا قائل ہوتا ہے وہ ازخود اپنے جسم کو آپ کے تابع کر دے