خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 27 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 27

خطبات طاہر جلد ۱۲ 27 خطبہ جمعہ ۸/جنوری ۱۹۹۳ء گا۔پس یہ وہ وقت ہے کہ لیڈروں تک پہنچنا ضروری ہے افریقہ میں جو عظیم الشان انقلابی تبدیلی واقعہ ہوئی ہے کہ جہاں دو دو، تین تین ہزار احمدی ہوتے تھے وہاں اب پچاس پچاس ہزار سالانہ احمدی ہونے لگے ہیں وہاں یہی ترکیب استعمال کی گئی اور یہی میں نے وہاں کے امراء کو سمجھایا کہ تم یہ کر کے دیکھو انفرادی طور پر تم کب تک افریقہ کو تبدیل کرنے کی کوششیں کرتے رہو گے۔ایک ایک کے پاس پہنچو گے تو جتنے تم تبدیل کرو گے اس سے زیادہ تمہارے مخالف بچے پیدا ہورہے ہوں گے۔ایسے لوگوں تک پہنچو جن تک پہنچنے کے ساتھ تم ہزاروں تک پہنچتے ہو اور دنیا میں بعض ایسے بھی ہیں جن تک پہنچنے سے انسان لاکھوں تک پہنچ سکتا ہے تو ان تک پہنچو اور قوم کے سر براہوں کو پکڑو، ان کو قائل کرو جو ان کے پیچھے چلنے والے ہیں وہ خود بخود چلے آئیں گے تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جن جن ممالک میں اس نصیحت پر عمل کیا گیا وہاں حیرت انگیز تبدیلیاں ہوئیں۔بعض جگہ نہیں کیا گیا اور اپنا وقت ضائع کیا گیا پھر پیچھے پڑ کر باہر سے مرکز سے آدمی بھجوا کر زبردستی ان سے یہ طریق جاری کروایا گیا اور دیکھتے دیکھتے اب ان کی رپورٹوں کی کیفیت ہی بدل گئی ہے کا یا پلٹ گئی ہے ابھی کل ہی ایک ملک سے رپورٹ آئی ہے جو پہلے کہا کرتے تھے کہ ہم آپ کی ساری باتیں مان رہے ہیں ،سب ہدایتوں پر عمل کر رہے ہیں لیکن نتیجہ نہیں نکل رہا، اب رپورٹ آئی ہے تو خوشیوں سے یہ لگتا ہے کہ قلم سے سیاہی اچھل اچھل کر نکلی ہوگی ،کود کود کر باہر آرہی ہوگی۔کہتے ہیں عجیب واقعہ ہوا ہے فلاں جگہ جب ہم نے مہم چلائی تو اتنے ہزار احمدی ہو گئے جہاں پہلے سال میں ایک ایک، دودو، چار چار بھی نہیں ہوا کرتے تھے ان علاقوں میں اب دس دس ہزار احمدی ہونے لگ گئے ہیں۔تو یہ ایک آزمودہ نسخہ ہے ساری جماعت کو اس کو استعمال کرنا چاہئے۔جو شریر لوگ ہیں ان کے بھی بعض سر براہ ہوتے ہیں اگر ان کی اصلاح کرنی ہے تو اس کے لئے بھی ضروری ہے کہ سربراہوں کو پکڑو اور دنیا کے سیاستدان ہمارے لئے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اس وقت ان کو سمجھانے کی ضرورت ہے اور اگر وہ سمجھ جائیں تو ساری دنیا سے فساد اٹھ سکتے ہیں یا کم سے کم سمٹ ضرور سکتے ہیں اس سلسلہ میں چند باتیں میں خصوصیت کے ساتھ تیسری دنیا کے سیاستدانوں کے سامنے رکھنی چاہتا ہوں میری بات براہ راست تو ان تک نہیں پہنچے گی لیکن جماعت احمدیہ میں جہاں جہاں بات پہنچانے کی استطاعت ہے وہاں ان لوگوں کو سمجھائیں اور عقل دیں۔