خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 145
خطبات طاہر جلد ۱۲ 145 خطبه جمعه ۱۹ار فروری ۱۹۹۳ء گیا ہے۔کہتے ہیں ایک جگہ ہم جب خدمت کر رہے تھے تو ایک معمر خاتون ہمارے پاس آ کے بیٹھ گئیں اور اپنے عزیزوں کی تصویریں دکھائیں جو سر بیا کے ظلم کی بھینٹ چڑھ چکے تھے ان کی آنکھوں سے تصویر میں دکھاتے ہوئے آنسو رواں تھے ہمارا دل بھی آنسو بہا رہا تھا کبھی بے بسی کا ایسا عالم نہیں ہوا جوان مظلوموں کو دیکھ کر ہوتا ہے۔ان کی دلجوئی کی کوشش تو کی لیکن جب اپنا دل ہی تسلی نہ پاتا ہو تو ان کے زخم کیسے مندمل ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے ٹاؤن کی آبادی چھ سات ہزار تھی اس خاتون کے سوا جو یہاں پہنچی ہیں ایک بھی زندہ نہیں بچا تمام کے تمام بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کئے گئے یا گولیوں کا نشانہ بنائے گئے اور پھر بقیہ گاؤں کو تمام تر جلا کر خاکستر کر دیا گیا۔انگلستان کی جماعت میں واٹفورڈ کی جماعت کا پہلا نمبر ہے کیونکہ یہیں سے اللہ کے فضل سے نہایت ہی مؤثر رابطوں کا آغاز ہوا تھا۔جب پہلا وفد یہاں واٹفورڈ کی جماعت مسجد لنڈن میں لے کے آئی اور ہماری ملاقات ہوئی اور آپس میں بہت سی محبت اور پیار کی باتیں ہوئیں تو ایک معمر دوست نے کہا کہ بہت دکھوں میں سے میں گزر کر آیا ہوں ساری زندگی میری پڑی ہوئی ہے پیچھے لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ آج یہ میری زندگی کا بہترین دن ہے اور ایک دوست بار بار کہہ رہا تھا خون کے متعلق تو میں نے کہا شاید ان کو خون چاہئے ، میں نے کہا خون بھی حاضر ہے ہمارا ، تو اس نے کہا نہیں تو مترجم نے سمجھایا کہ یہ کہنا چاہتا ہے کہ میرا دل چاہتا ہے ہم ایک دوسرے کے ساتھ خون ملائیں اور جس طرح دودھ بھائی ہوتے ہیں ہم دونوں خون بھائی بن جائیں۔تو ان لوگوں میں محبت کے جواب میں بڑی محبت پائی جاتی ہے۔تھوڑی سی آپ ان کے لئے قربانی کریں تو یہ آگے سے فدا ہوتے ہیں اور بہت اعلیٰ اخلاق کے مالک ہیں اور خدا کے فضل کے ساتھ ان سے تعلقات کے نتیجہ میں آپ کے اخلاق بھی سدھریں گے کیونکہ ان میں بعض ایسی اخلاقی قدریں میں نے دیکھی ہیں جو جماعت میں بھی اس شان سے نہیں ہیں، اس کثرت سے نہیں ہیں۔تو اللہ تعالیٰ توفیق دے اور یہ اس طرح ملیں کہ ہم ان کی بہترین چیزیں لے لیں اور یہ ہم سے بہترین چیز میں اور اسلام اور دین اور اس پر کیسے عمل کیا جاتا ہے۔یہ باتیں بھی سیکھیں۔لیکن میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ خدمت کو تبلیغ کا ذریعہ بنانے کی خاطر اختیار کرنا ظلم ہے۔خدمت کے نتیجہ میں اگر دل مائل ہوں تو یہ ایک الگ بات ہے لیکن تبلیغ کی خاطر خدمت نہیں کرنی کیونکہ قرآن کریم میں جہاں جہاں میں نے خدمت کا مضمون دیکھا