خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 999
خطبات طاہر جلد ۱۲ 999 خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء وقف جدید کے چندوں کے بڑھنے پر اظہار خوشنودی اور سال نو کا اعلان۔MTA کے بارہ گھنٹے جاری ہونے اور الفضل انٹرنیشنل کے اجراء پر جماعت کو مبارکباد ( خطبه جمعه فرموده ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء بمقام روز بل ماریشس ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔1993 ء کا سال جمعہ کے روز ہی شروع ہوا تھا اور جمعہ کے روز ہی ختم ہورہا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ غیر معمولی برکتیں جماعت کے لئے لایا ہے جو آئندہ ہمیشہ جاری رہنے والی ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ سال اس حال میں اختتام پذیر ہورہا ہے کہ اگلے سال کے لئے بھی بہت سی خوشخبریاں پیچھے چھوڑ کر جارہا ہے۔جن کا ذکر میں انشاء الله وقف جدید کے اعلان کے بعد دوسرے حصے میں کروں گا۔جیسا کہ سابقہ روایات رہی ہیں ہر سال کے آخر پر جو آخری خطبہ ہو اس میں وقف جدید کے نئے سال کا اعلان کیا جاتا ہے۔وقف جدید کا آغاز 1957 ء کے آخر میں ہوا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جب تک خدا تعالیٰ نے مجھے منصب خلافت پر فائز نہیں فرمایا میں اس وقت سے لے کر آخر تک وقف جدید میں ایک خادم کی حیثیت سے کام کرتا رہا۔اس پہلو سے اس تحریک سے مجھے ایک زائد قلبی وابستگی بھی ہے اور یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ یہ تحریک اللہ کے فضل کے ساتھ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتی چلی جارہی ہے اور اس کا فیض زیادہ وسیع ممالک پر محیط ہو رہا ہے۔جب میں نے 1993ء کے نئے سال کا اعلان کیا تو مجھے یاد ہے کہ میں نے یہ اعلان کیا تھا کہ