خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 773 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 773

خطبات طاہر جلد ۱۱ 773 خطبه جمعه ۳۰ را کتوبر ۱۹۹۲ء بنانے کی توفیق ملی اور بہت بڑی مالی قربانی کی توفیق ملی ہے۔امریکہ کا تو حال یہ تھا کہ میں نے گھر میں ذکر کیا تو امریکہ کے احمدیوں پر رحم بھی آتا تھا۔اُن کے اوپر اُس لطیفے کا کچھ نہ کچھ اطلاق ہوتا تھا۔کہتے ہیں کہ ایک گجر کا جس کو چوری کرنے کی عادت تھی۔وہ ایک دفعہ ایک ایسے گھر چلا گیا جہاں اُس کی لڑکی بیاہی ہوئی تھی تو بچارے سے اندھیرے میں غلطی ہوئی اس کو پتا نہیں لگا کہ میں کس گھر میں چوری کر رہا ہوں۔وہ اپنی لڑکی کے گھر چوری کر رہا تھا اور اُسی وقت پکڑا گیا۔پہلے تو لوگوں نے اندھیرے میں پکڑ کے خوب مارا۔بعد میں کسی کو خیال آیا کہ مارا ہم نے کافی ہے لیکن پتا تو کریں کہ ہے کون؟ روشنی لا و تو روشنی لا کے جو دیکھا تو وہ بیٹی کا باپ نکلا۔خیر انہوں نے چھوڑ دینا تھا چھوڑ دیا۔واپس آ کر جو اُس نے قصہ اپنی بچوں میں بیان کیا۔وہ یہ تھا کہ اس طرح ہوا اور اس طرح ہوا اور جب میں پکڑا گیا اندھیرے میں تو اُن کو پتا نہیں تھا کہ میں کون ہوں، مجھے بہت مارا لیکن جب روشنی میں دیکھا کہ میں کون ہوں، تو آتے جائیں اور شرمندہ ہوتے جائیں، آتے گئے اور شرمندہ ہوتے گئے وہ سارا واقعہ تو چسپاں نہیں ہوتا بہر حال لیکن آتے جائیں اور شرمندے ہوتے جائیں والا واقعہ ضرور چسپاں ہو رہا تھا۔جتنے بھی امریکن احمدی تشریف لائے ہیں سب نے مجھ سے مل کر یہی کہا کہ ہم خوش بھی بڑے ہوئے ہیں اور شرمندہ بھی بڑے ہوئے ہیں۔اُمید رکھتا ہوں کہ یہ شرمندگی جو خدا کی خاطر ہے یہ نیک پھل لائے گی انشاء اللہ تعالیٰ امریکہ کو بھی نہ صرف ایک بلکہ کئی مسجدیں بنانے کی توفیق ملے گی اور نیک کاموں میں مسابقت کی روح پیدا ہوگی اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔امریکہ کے بعد جرمنی کی باری ہے فی کس چندے کے اعتبار سے اور یہ چندہ 28۔29 پاؤنڈ فی کس ہے جرمنی کی جماعت کے جو حالات ہیں اُن کے پیش نظر بہت بڑی قربانی ہیں، کیونکہ بھاری تعداد ایسی ہے جن کی بہت ہی معمولی آمد ہے اور جرمنی میں نے یہ پڑھا تو میں حیران رہ گیا کہ کس طرح اس جماعت کو عظیم قربانی کی توفیق ملی۔اُس کے علاوہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے تمام عالمی نظام جو مواصلاتی سیارے کے ذریعے ٹیلی ویژن کا پیغام پہنچانے کا نظام ہے۔اس میں بھی انہوں نے بڑی قربانی کی ہے اور بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر چندے میں پیش پیش ہیں تو اس لحاظ سے یہ جماعت بھی خصوصیت سے دعا کی مستحق ہے۔UK کا نمبر چارلکھا ہوا ہے جو غلطی سے غالبا کیونکہ یو کے کی اوسط 33 پاؤنڈ بنتی ہے، جرمنی