خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 774 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 774

خطبات طاہر جلدا 774 خطبه جمعه ۳۰ را کتوبر ۱۹۹۲ء سے اوپر نام ہونا چاہئے تھا۔کینیڈا کی 22 ہے، ماریشس کی 15 ،سوئٹرز لینڈ کی 12، انڈونیشیا کی 6، غرضیکہ اسی طرح ملکی اقتصادی کے حالات کے پیش نظر اور کچھ قربانی کے معیار کے پیش نظر یہ اوسطیں بدلتی رہتی ہیں۔اللہ تعالیٰ جماعت کو سب نیک کاموں میں ایک دوسرے سے مسابقت کی روح عطا کرے اور اموال اور وسعتوں میں برکت عطا فرماتا رہے۔مجاہدین کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان ہمیشہ کی طرح صف اول میں ہے اور پہلا سال ہے غالبا کہ ایک لاکھ سے تعداد آگے گزر چکی ہے۔گزشتہ چند سال سے میں پاکستان کے دفتر تحریک جدید کو تاکید کر رہا تھا کہ کوشش کر کے جلد از جلد تعداد کو ایک لاکھ تک پہنچائیں ، اس سے آگے بڑھائیں الحمد للہ کہ خدا کے فضل سے یہ سال اس لحاظ سے بھی ہماری ترقیوں کی راہ میں ایک عظیم سنگ میل کا اضافہ کر رہا ہے کہ جماعت احمدیہ میں تحریک جدید کے چندے دینے والے ایک لاکھ سے اوپر ہو چکے ہیں اور حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق کل احمدیوں کی تعداد ۸۷ ہزار یا اس کے لگ بھگ بنتی ہے یہ سمجھ نہیں آتی کہ باقی کون ہیں چندہ دینے کرنے والے اور ظاہر ہے کہ ساری جماعت تو ان چندوں میں شامل نہیں ہوا کرتی ایک حصہ ہے جماعت کا جو شامل ہے باقی تو بہت سی ذیلی جماعتیں ہیں جہاں چند گنتی کے آدمی ہوں گے جو تحریک جدید کے چندے میں شامل ہو سکتے ہوں۔اس کے بعد امریکہ کا نمبر ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ۔امریکہ میں چندہ دینے والوں کی تعداد میں بڑا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور 1169 کے مقابل پر امسال ان کے چندہ دہندگان تحریک جدید کی تعداد 1577 ہو گئی ہے۔جرمنی کا نمبر 2 ہے دراصل جلدی میں جولسٹ انہوں نے تیار کی ہے اس میں ترتیب سے نہیں لکھا کیونکہ ہندوستان کے 12993 لکھے ہیں مجھے نہیں یقین کہ تعداد درست ہو۔لیکن ان کے چندے کے مقابل پر یہ تعداد صیح دکھائی نہیں دیتی مگر ممکن ٹھیک ہو اگر ہے تو بہت بڑی کامیابی ہے اللہ تعالیٰ ہندوستان کے لئے بھی مبارک کرے۔وہاں تحریک جدید کے چندہ دہندگان کی تعداد 12993 ہوگئی ہے۔اس کے بعد پھر نمبر آتا ہے انڈونیشیا کا۔انڈونیشیا میں 9691 تحریک جدید کے مجاہدین ہیں اور پھر جرمنی کا نمبر ہے جس میں 6806 افراد کو تو فیق ملی ہے۔جرمنی کی تعداد کے لحاظ سے جہاں کل احمدیوں کی تعداد ہے خدا کے فضل سے بہت بڑی تعداد ہے جنہوں نے حصہ لیا ہے۔UK کا نمبر