خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 772
خطبات طاہر جلد ۱۱ 772 خطبه جمعه ۳۰ را کتوبر ۱۹۹۲ء جہاں تک فی کس قربانی کا تعلق ہے اس پہلو سے اگر دیکھیں تو حسب سابق جاپان نے جو خدا تعالیٰ سے غیر معمولی توفیق پائی ہے یہ جھنڈا ابھی تک اُنہی کے ہاتھ میں ہے باقی دنیا کو بہت پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔چنانچہ امریکہ میں فی کس چندہ کی اوسط 60 پاؤنڈ بنتی ہے جبکہ جاپان میں 134 پاؤنڈ فی کس اوسط بن رہی ہے۔امریکہ خدا کے فضل سے امیر ملکوں میں سے اور جماعت احمد یہ میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے امیر آدمی موجود ہیں کہ اگر وہ چاہیں اُن کے لئے جاپان کو پیچھے چھوڑ نا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن تو فیق محض دولت سے نہیں ملا کرتی۔دل کی وسعت سے ملتی ہے اور خدا کی راہ میں قربانی کرنے کے لئے دل کو وسعت رفتہ رفتہ عطا ہوا کرتی ہے۔بہت کم ایسے ہیں جن میں اچانک انقلاب بر پا ہو۔میرا تجربہ یہی ہے کہ جولوگ خدا کی راہ میں دل کھولتے ہیں کچھ قدم مشکل سے اٹھانے پڑتے ہیں پھر وہ قدم آسان ہو جاتے ہیں پھر اگلے قدم ، پھر اگلے قدم۔رفتہ رفتہ انسان ترقی کرتا رہتا ہے اور استطاعت بڑھتی رہتی ہے۔تو امریکہ میں اگر چہ خدا کے فضل سے مالی استطاعت ہے لیکن چندوں کے لحاظ سے ابھی ویسی استطاعت پیدا نہیں ہوئی لیکن یہ میں جانتا ہوں کہ گزشتہ چند سالوں سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے عموما ترقی کی طرف قدم ہے اور اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے گا تو انشاء اللہ ضرور بہت آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔بہر حال جاپان اس وقت ساری دنیا کی جماعتوں کے لئے چیلنج بنا ہوا ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ جماعتیں اس چیلنج کو قبول کرنے کی کوشش کریں گی۔اس دفعہ جب کینیڈا کی مسجد میں امریکہ سے احمدی تشریف لائے ہیں تو ایک یہ خوشی کی بات تھی اتنی بڑی تعداد میں وہ شامل ہوئے ہیں اس کا ہمیں کوئی تصور نہیں ملتا۔سترہ سو سے زائد احمدی خدا کے فضل سے امریکہ کے مختلف حصوں سے تشریف لائے۔بعض حصے اتنے دور ہیں جتنا انگلستان سے امریکہ دور ہے۔بڑے جوش اور ولولے سے انہوں نے حصہ لیا اور سب کا عمومی تاثر یہ تھا کہ اس مسجد کے افتتاح کی تقریب میں شمولیت سے جہاں خوشی بہت ہوئی ہے وہاں شرمندگی بھی بہت ہوئی ہے کیونکہ وہ امریکہ کو ایک قسم کا مان کہتے ہیں جسے۔مان ہے کہ ہم بہت بڑا ملک ہیں امیر ملک ہیں جماعت بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے مخلص ہے تو اب تک امریکہ کو مسجد بنانے کی توفیق نہیں مل سکی۔مگر کینیڈا جو نسبتاً دوسرے نمبر کا ملک ہے۔اُس کو توفیق مل گئی ہے اور بڑی شاندار اور بڑی خوبصورت مسجد