خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 771
خطبات طاہر جلد ۱۱ 771 خطبه جمعه ۳۰ را کتوبر ۱۹۹۲ء امریکہ بھی پہلے کی نسبت کافی آگے آیا ہے دن بدن امریکہ کا مالی نظام مضبوط تر ہورہا ہے لیکن ابھی جرمنی سے بہت پیچھے ہے وہاں بھی گزشتہ کے مقابل پر تو اضافہ ہوا ہے لیکن غیر معمولی اضافہ نہیں۔امسال وعدے 91,912 پاؤنڈ تھے جس کے مقابل پر وصولی اللہ تعالیٰ کے فضل سے 194,803 پاؤنڈ ہوئی ہے یعنی وعدوں سے وہ آگے بڑھ گئے ہیں اس سے پہلے سال 78,947 کے وعدے تھے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ان کی مالی قربانی کا معیار بڑھ رہا ہے پچھلے سال 78,947 کے مقابل پر وصولی بھی بعینہ 78,947 ہی تھی تو امسال نہ صرف یہ کہ وعدے بڑھائے گئے بلکہ وعدوں سے بڑھ کر ادا ئیگی ہوئی۔UK نے بہت زور مارا کہ کسی طرح امریکہ سے آگے نکل جائے لیکن ابھی تک وصولی 80,923 پاؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکی۔آنے سے پہلے مجھے ان کا پیغام ملا کہ کچھ اور انتظار کریں ہم کوشش کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ جو وعدے وصول ہونے والے ہیں وہ وصول ہو گئے تو پھر ہم امریکہ سے آگے نکل جائیں گے۔میں نے اُن کو جواب دیا کہ امتحان کا وقت تو آ گیا ہے اب جو پر چہ لے رہے ہیں آپ۔اب یہ انتظار نہیں ہو سکتا کہ آپ زیادہ تیاری کر کے آئے مضمون اور زیادہ اچھی طرح یاد کریں گے امتحان دے سکیں گے جو پہلے کرنا تھا پہلے کر لیتے۔اللہ تعالیٰ نے جو سعادت امریکہ کو بخشی تھی بخش دی۔۱۴ ہزار کے فرق کے ساتھ خدا تعالیٰ کے فضل سے امریکہ انگلستان سے آگے بڑھ گیا ہے۔انڈونیشیا میں بھی خدا کے فضل سے دن بدن بہت ترقی ہو رہی ہے اور اب انڈونیشیا امسال 54789 فنڈز کی قربانی پیش کرنے کی توفیق پاچکا ہے۔کینیڈا کے اوپر کیونکہ دوسرے Load بہت زیادہ تھے مسجد بنانے کے اس قسم کے اور بعض اخراجات تھے۔ابھی وہ امریکہ سے کافی پیچھے ہے۔اُن کا نمبر چھٹا ہے۔54,765 پاؤنڈ کی وصولی ہوئی ہے۔جاپان ساتویں نمبر پر ہے اور جاپان کا چندہ 20,588 پاؤنڈ ہے پھر ماریشس کا نمبر آتا ہے پھر انگلستان کا پھر سوئٹرز لینڈ کا لیکن ان اعداد و شمار کو اگر مختلف زاویوں سے پلٹ کر دیکھا جائے۔اول دوم سوم وغیرہ کی ترتیب بدل جاتی ہے۔اس سلسلے میں میں بعض مختلف زاویوں سے آپ کے سامنے پوزیشن رکھتا ہوں۔فیصد اضافے کے اعتبار سے سوئٹزر لینڈ کی پوزیشن دنیا میں پہلے نمبر پر آ جاتی ہے۔جاپان دوسرے نمبر پر، جرمنی تیسرے نمبر پر، پاکستان چوتھے نمبر اور امریکہ پانچویں نمبر اور یو کے چھٹے نمبر پر چلا جاتا ہے۔