خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 730 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 730

خطبات طاہر جلدا 730 خطبه جمعه ۱۶ را کتوبر ۱۹۹۲ء زنجیر نہیں ہے جو میرے بندوں کی راہ میں حائل ہو سکے، تم زنجیروں پر زنجیریں پہنا ؤ اللہ تعالیٰ ان کو مزید آزادی کے ساتھ ، تیزی کے ساتھ چہار دانگ عالم میں پھیلنے اور پھولنے اور پھلنے کی پہلے سے بڑھ کر تو فیق فرماتا جائے گا۔ان کے سفر کی راہوں میں تمہاری ذلیل گالیاں حائل نہیں ہو سکتیں۔یہ وہ قافلہ نہیں جو تمہاری گھٹیا حرکتوں اور ادنی اور ذلیل کوششوں کے نتیجے میں اپنی ترقی کی راہ پر آگے بڑھنا چھوڑ دے تم تو اس قافلے کی خاک کو بھی پا نہیں سکو گے۔اب وہ دن آ رہے ہیں کہ جماعت احمد یہ پہلے سے کئی گنا زیادہ تیزی کے ساتھ اور وہ دن آ رہے ہیں کہ جماعت احمد یہ پہلے سے دسیوں گنا تیزی کے ساتھ اور میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ جو دن آ رہے ہیں کہ جماعت احمد یہ سینکڑوں گنا سے زیادہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھ کر پھیلنے والی اور دنیا کے قلوب کو فتح کرنے والی ہے۔یہ صدی ایک غیر معمولی صدی ہے ابھی تو آغاز ہوا ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔یہ تو ابھی چند سالوں کی بات ہے تصور کریں کہ اس صدی کے اختتام تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دیوانے اسلام کو کہاں کہاں تک پہنچا کر نہیں چھوڑیں گے۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت احمد یہ دعاؤں اور کوششوں اور دن بدن بڑھتی ہوئی قربانیوں کے ساتھ اس نیک کام کو آگے بڑھاتی چلی جائے گی اور وہ جھنڈا جو حضرت محمد مصطفی ہے کے ہاتھ میں دنیا کے غلبے کا مقدر کیا جا چکا ہے ہمیں ادنی غلاموں کو توفیق ملے گی کہ یہ جھنڈا حضرت محمد مصطفی امیہ کے ہاتھوں میں تھمائے۔اے آقاء اے تمام جہانوں کے رسول ، اے سید ولد آدم، اے تمام انبیاء کے سردار ہے یہ تیرا جھنڈا ہے، تیرے ادنی غلاموں کو تیری دعاؤں کی برکت سے یہ توفیق ملی ہے کہ اس جھنڈے کو آج سارے عالم میں گاڑ دیں۔پس تو اور تیرا نام ہمیشہ بلند رہے۔آئندہ آنے والی نسلیں ہمیشہ ہر ملک، ہر براعظم کے قریہ قریہ سے تجھ پر سلام اور درود بھیجتی رہیں۔یہ وہ کام ہے جو ہمیں کرنا ہے اور اس راہ میں ابھی بہت سی منازل طے کرنی ہیں ، بہت سے سفر طے کرنے ہیں۔ایک مسجد کے قیام سے یا ایک خطبہ جمعہ کے دنیا میں نشر ہونے سے یہ نہ سمجھیں کہ ہم اپنے مقصد کو پہنچ گئے ہیں۔مقصد تک پہنچنے کے آغاز ہورہے ہیں، پہلے قدم ہیں جو اٹھائے جارہے ہیں۔اور اس مسجد کی تعمیر کے سلسلے میں میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ حقیقت میں جماعت احمدیہ کی